تعارف
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ایک خود مختار ادارہ ہے، جو وزارت اقلیتی بہبود [Minorities Welfare] کے تحت کارگزار ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ریاست میں اردو زبان و ادب کو فروغ دینا، اس کے تحفظ، ترویج اور توسیع کے لئے فضاء کو ہموار کرنا ہے۔ اکیڈیمی کی سرگرمیوں کا دائرہ کار شعراء، ادباء، قلمکاروں، اردو کے کاز کے لئے کام کرنے والے اداروں، تنظیموں، اردو طلبہ، اردو صحافیوں، اردو اخبارات اور اردو خبررساں اداروں تک ہے۔ اردو اکیڈیمی پوری سنجیدگی کے ساتھ علمی و ادبی سرگرمیاں انجام دیتی آ رہی ہے۔۔۔
مزید پڑھیے ۔۔۔
اردو اکیڈیمی اسکیمات
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی اردو زبان و ادب کے تحفظ، فروغ، ترقی و ترویج کے سلسلہ میں کئی اسکیمات پر عمل پیرا ہے۔ ان اسکیمات میں ۔۔۔
مختلف ایوارڈز، اردو ادیبوں شاعروں کی کتابوں کی اشاعت کے لئے جزوی مالی اعانت، اردو لائبریریوں کی اعانت، اردو اخبارات رسائل اور جرائد کی مالی اعانت، اردو خبررساں اداروں کی مالی اعانت، اردو قلم کاروں اور صحافیوں کی اعانت، مطبوعہ کتابوں پر انعامات اور اردو اکیڈیمی کے ترجمان ماہنامہ "قومی زبان" کی اشاعت شامل ہیں۔ تفصیلات دیکھیے ۔۔۔
بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ
تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام ہر سال ریاست تلنگانہ کے دسویں جماعت کے اردو میڈیم طلباء و طالبات
اردو مسکن
اردو مسکن - تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام تعمیر شدہ ایسی وسیع عمارت ہے جس میں تمام سہولیات سے آراستہ سنٹرل لائبریری و ریسرچ سنٹر، تقریباً 425 نشستوں پر مشتمل 'سالار ملت آڈیٹوریم' اور نچلی منزل میں 200 نشستوں پر مشتمل ایرکنڈیشنڈ 'خواجہ شوق ہال' قائم ہے۔ اردو مسکن اپنی تعمیر کے 6 سال مکمل کر چکا ہے اور اس کے دونوں آڈیٹوریم میں 1200 سے زائد مختلف ادبی، سماجی، تہذیبی، ثقافتی و دیگر پروگرامس منعقد ہو چکے ہیں۔۔۔
تفصیل دیکھیے ۔۔۔
تصاویر
تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے نئے صدر کو خوش آمدید
جناب محمد خواجہ مجیب الدین معزز صدر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کو خوش آمدید منجانب: شاہ نواز قاسم آئی۔پی۔ایس ڈائرکٹر
ویڈیو
ڈائریکٹر و سکریٹری اردو اکیڈمی تلنگانہ کا دورہ گلشن ارشاد ماڈل اسکول و دفتر پیامِ حبیب
ڈاکٹر محمد غوث ڈائریکٹر و سکریٹری اردو اکیڈمی تلنگانہ کا دورہ گلشن ارشاد ماڈل اسکول اور پیام حبیب کے دفتر