تعارف

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ایک خود مختار ادارہ ہے، جو وزارت اقلیتی بہبود [Minorities Welfare] کے تحت کارگزار ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ریاست میں اردو زبان و ادب کو فروغ دینا، اس کے تحفظ، ترویج اور توسیع کے لئے فضاء کو ہموار کرنا ہے۔ اکیڈیمی کی سرگرمیوں کا دائرہ کار شعراء، ادباء، قلمکاروں، اردو کے کاز کے لئے کام کرنے والے اداروں، تنظیموں، اردو طلبہ، اردو صحافیوں، اردو اخبارات اور اردو خبررساں اداروں تک ہے۔ اردو اکیڈیمی پوری سنجیدگی کے ساتھ علمی و ادبی سرگرمیاں انجام دیتی آ رہی ہے۔۔۔ مزید پڑھیے ۔۔۔

اردو مسکن

اردو مسکن - تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام تعمیر شدہ ایسی وسیع عمارت ہے جس میں تمام سہولیات سے آراستہ سنٹرل لائبریری و ریسرچ سنٹر، تقریباً 425 نشستوں پر مشتمل 'سالار ملت آڈیٹوریم' اور نچلی منزل میں 200 نشستوں پر مشتمل ایرکنڈیشنڈ 'خواجہ شوق ہال' قائم ہے۔ اردو مسکن اپنی تعمیر کے 6 سال مکمل کر چکا ہے اور اس کے دونوں آڈیٹوریم میں 1200 سے زائد مختلف ادبی، سماجی، تہذیبی، ثقافتی و دیگر پروگرامس منعقد ہو چکے ہیں۔۔۔ تفصیل دیکھیے ۔۔۔