اردو اکیڈیمی کی مطبوعات

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی اردو زبان و ادب کے فروغ، ترقی و ترویج کی مختلف اسکیمات کی عمل آوری کرتی ہے۔ ان اسکیمات میں جہاں ماہنامہ "قومی زبان" کی اشاعت شامل ہے وہیں اہم موضوعات پر مبنی کتب ونیز نایاب قدیم اور قلمی کتابوں کی اشاعت کو بھی اپنا مقصد اور ذمہ داری متصور کرتی ہے۔ تاکہ نئی نسل اپنے قومی ورثے سے آگاہ ہو، تحقیق کے نئے موضوعات سامنے آئیں اور ان کتب کی اشاعت کے توسط سے ادبی، ثقافتی و تاریخی موضوعات پر تحقیق کرنے والے مصنفین کو مطلوبہ مواد کی بآسانی دستیابی کی سہولت فراہم ہو سکے۔

اردو مخطوطات/مسودات کی اشاعت کے لیے فراہم کی جانے والی امداد کی تفصیل:

اردو مخطوطات/مسودات کے لیے رقمی امداد
نمبر شمارسائزصفحاتامداد (روپے)
1کراؤن سائز 1/16112-تا-19215,000
2کراؤن سائز 1/16زائد از 19318,000
3ڈیمی سائز 1/896-تا-17515,000
4ڈیمی سائز 1/8زائد از 17618,000

گذشتہ چار برسوں کے دوران مخطوطات/مسودات کی اشاعت کے لیے فراہم کردہ امداد کی تفصیل درج ذیل ہے:

مخطوطات/مسودات کی امداد گذشتہ برسوں کے دوران
نمبر شمارسالکتب کی تعدادامداد (روپے)
12014-1519925,05,000
22015-1619724,54,000
32016-1718723,76,000
42017-1816023,37,000

ذیل میں اردو اکیڈیمی کے ناشرانہ اہتمام کے ساتھ شائع ہوئیں کتب کی فہرست پیش کی گئی ہے۔

اردو اکیڈیمی کی شائع شدہ مطبوعات
نمبر شمارعنوان کتابمصنف/مرتبقیمت (ہندوستانی کرنسی)تفصیلات
1مرقع چغتائی (دیوان غالب) عبدالرحمن چغتائی1500-
2فرہنگ اصطلاحات سید مشتاق حسین750-
3اردو شہ پارے پروفیسر محی الدین قادری زور300تفصیل دیکھیے
4مضامین ڈاکٹر زور (جلد اول) سید رفیع الدین قادری400تفصیل دیکھیے
5مضامین ڈاکٹر زور (جلد دوم) سید رفیع الدین قادری250-
6دیوان تخیل قادرجلال عارف300-
7تعلیم ایک تحریک ایک چیلنجمحمد اسحاق200تفصیل دیکھیے
8اردو کی کہانی اردو کی زبانی پروفیسر محسن عثمانی ندوی20-
9اردو کا تحفظ اور ہماری ذمہ داریاں پروفیسر محسن عثمانی ندوی100-
10تقدیر امم کا رازداں مولانا ابوالکلام آزادپروفیسر محسن عثمانی ندوی200تفصیل دیکھیے
11نذرِ شادپروفیسر حبیب ضیاء / ڈاکٹر نارائن راج225-
12گلدستۂ شادپروفیسر حبیب ضیاء / ڈاکٹر نارائن راج200-
13غزلیاتِ شادپروفیسر سلیمان اطہر جاوید / ڈاکٹر نارائن راج300تفصیل دیکھیے
14سروررحمٰن جامی250-
15مرقعِ حیدرآبادعلامہ اعجاز فرخ1000تفصیل دیکھیے