عزت مآب وزیر اقلیتی بہبود
تعارف : عزت مآب وزیر اقلیتی بہبود
جناب کوپولہ ایشور حکومت تلنگانہ میں شیڈول کاسٹ ڈیولپمنٹ، قبائلی بہبود، بی۔سی ویلفیر، اقلیتی بہبود اور معذورین و ضعیف العمر شہریوں کی بہبود کے عزت مآب وزیر ہیں۔ آپ نے تلنگانہ راشٹر سمیتی کی جانب سے ضلع کریم نگر کے دھرم پوری حلقے سے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ آپ شعبہ آرٹس کے گریجویٹ ہیں اور ضلع کریم نگر سے اب تک چھ مرتبہ بطور رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔
پیغام : عزت مآب وزیر اقلیتی بہبود
ہمارے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ جناب کے۔ چندرشیکھر راؤ صاحب ریاست میں اقلیتوں کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ اردو زبان و ادب کی ترقی، ترویج و فروغ کے سلسلہ میں بہت سنجیدہ ہیں۔ اس خصوص میں ریاست میں جہاں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے، اس کی عمل آوری کے لیے ڈسٹرکٹ کلکٹرس کے دفاتر سے لے کر عزت مآب وزیر اعلیٰ کے دفتر تک اردو آفیسرس کا تقرر کیا گیا ہے۔ نیز اقلیتوں کی تعلیم اور معاشی ترقی کے کام بھی انجام دئیے جا رہے ہیں۔
یہ بات باعثِ مسرت ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی نئی اردو اور انگریزی ویب سائٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے اکیڈیمی کی خدمات اور اسکیمات سے متعلق اہم اور مفید معلومات فراہم کرنا مقصود ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی یہ ویب سائٹ انٹرنیٹ صارفین کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگی اور یوں دنیا بھر میں حکومت تلنگانہ کے اس اقلیتی ادارہ کے کاز سے عوام کو واقفیت حاصل ہوگی۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: