اردو اکیڈیمی تلنگانہ : تعارف و تاریخ

{اردو اکیڈیمی سے متعلق آڈیو پیغام سننے کے لیے تصویر پر کلک کیجیے}

تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی حکومت تلنگانہ کا ایک خود مختار ادارہ ہے۔
یہ ادارہ آندھرا پردیش سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2001 کے تحت رجسٹرڈ ہے، اس کا رجسٹریشن نمبر 197/2015 ہے۔ اردو اکیڈیمی کی ایک گورننگ باڈی ہوتی ہے، جس کے صدرنشین اور ارکان کو حکومت کی جانب سے نامزد کیا جاتاہے۔ سال 2018میں حکومت نے جناب محمد رحیم الدین انصاری کو صدرنشین اور حکومت تلنگانہ کے افسران بشمول ڈائرکٹر، چارارکان کو نامزد کیا ہے۔

اردو اکیڈیمی کا بنیادی مقصد ریاست میں اردو زبان و ادب کو فروغ دینا، اس کے تحفظ، ترویج اور توسیع کے لئے فضاء کو ہموار کرنا ہے۔ اکیڈیمی کی سرگرمیوں کا دائرہ کار شعراء، ادباء، قلمکاروں، اردو کے کاز کے لئے کام کرنے والے اداروں، تنظیموں، اردو طلبہ، اردو صحافیوں، اردو اخبارات اور اردو خبررساں اداروں تک ہے۔ اردو اکیڈیمی پوری سنجیدگی کے ساتھ علمی و ادبی سرگرمیاں انجام دیتی آ رہی ہے۔ حکومت تلنگانہ اردو اکیڈیمی کو اردو زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لئے، ساتھ ہی شادی خانوں کی تعمیر کے لئے فنڈس جاری کرتی ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی فروغ اردو کے کئی کاموں کو انجام دے رہی ہے۔ جن میں اردو زبان و ادب کی نامور ہستیوں کے نام سے ایوارڈز، بیسٹ اردو ٹیچر و بیسٹ اردواسٹوڈنٹ ایوارڈز، اردو اکیڈیمی کے ترجمان ماہنامہ قومی زبان کی اشاعت، اردو ادیبوں شاعروں و اردو اسکالرس کی کتابوں کی اشاعت کے لئے جزوی مالی اعانت، اردو لائبریریز کی اعانت، اردو اخبارات،رسائل اور جرائد کی مالی اعانت،اردو خبررساں اداروں کی مالی اعانت، اردو قلم کاروں اور صحافیوں کی اعانت، مطبوعہ کتابوں پر انعامات اور دیگر اسکیمات شامل ہیں۔

اردو اکیڈیمی جناب محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی کی نگرانی میں اپنی اسکیمات و پروگرامس کی بڑی خوبی اور پوری شفافیت کے ساتھ عمل آوری کر رہی ہے۔ صدر نشین صاحب خود ایک بہترین اردو داں ہیں، وہ شہر اور اضلاع میں فروغ اردو کے مختلف پروگرامس میں بذاتِ خود شریک ہوتے ہیں اور فلاحی، سماجی و تعلیمی اداروں کی ہمت افزائی کرتے ہیں۔

اردو اکیڈیمی اردو زبان و ادب کو عصر حاضر کے مطابق ڈھالنے، اردو کو سائنس اور سماجی علوم سے مربوط کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ حکومت نے سال 2012 میں اردو اکیڈیمی کو انٹرمیڈیٹ کی نصابی کتابوں کی اشاعت کی ذمہ داری دی ہے۔ اکیڈیمی اس کوشش میں ہے کہ انڈرگرائجویٹ و گرائجویٹ کے سماجی علوم، سائنس و ٹکنالوجی کی نصابی کتابوں کی اشاعت بھی اردو اکیڈیمی کے تحت عمل میں لائی جائے۔سابق میں اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام اردو زبان کے تحفظ، فروغ،ترقی و ترویج کے ضمن میں سال 2008-09 میں ای۔ٹی وی اردو کے اشتراک سے ”آؤ اردو سیکھیں“ پروگرام چلایا گیا تھا، اس پروگرام 54 ممالک میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ اس پروگرام کو پھر سے جاری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں اردو زبان و ادب کی ترقی میں مزید پیش رفت کے لئے نئی اسکیمات جاری کروانے کی راہیں تلاش کی جارہی ہیں۔

اردو اکیڈیمی کے صدور نشین
نمبر شمارسالاسم گرامی
122018جناب محمد رحیم الدین انصاری
112006جناب محمد رحیم الدین انصاری
102003جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی
91998جناب سید شاہ نورالحق قادری
81995جناب انصر بیگ
71992جناب سید رحمت علی
61990جناب جلیل پاشاہ
51985جناب ڈاکٹر شیخ دادے صاحب
41984جناب مرزا وحید احمد بیگ
31982جناب حافظ ابو یوسف
21979جناب ایم باگا ریڈی
11976جناب آصف پاشاہ
اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر / سکریٹری
نمبر شمارسالاسم گرامی
332022جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس
322020ڈاکٹر محمد غوث
312019جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس
302019جناب بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس
292019جناب محمد وحید الدین آئی ایف ایس
282012پروفیسر ایس اے شکور
272011جناب محمد رضی الدین شاکر
262011جناب فہیم صابری
252009جناب فائق احمد
242007جناب محبوب خان
232006جناب فائق احمد
222005جناب شجاعت علی
212003جناب محمد صدیق
202002جناب ایم اے نعیم
192001جناب محمد صدیق
182000جناب ایم اے منان
171999جناب ایم اے نعیم
161996جناب مسعود بن سالم
151996جناب عبدالکریم
141994جناب اعجاز قریشی
131994جناب غوث محی الدین
121994جناب شیخ مظفر الدین
111993جناب اقبال مظفر احمد
101991جناب محمد مسعود بن سالم
91991جناب ایم اے رشید
81990جناب ایم اے منان
71989جناب جی منوہر راؤ
61989جناب ایم اے رشید ارشد
51988جناب اختر حسن
41988جناب جلیل امرت
31985جناب خلیل الرحمن
21979جناب چندر سریواستو
11975جناب بھارت چند کھنہ