غزلیات شاد

یمین السلطنت (وزیراعظم) سابق ریاست حیدرآباد دکن مہاراجہ سر کشن پرشاد شاد حیدرآبادی تہذیب کی آبرو، مذہبی رواداری اور شائستگی کی پہچان، شعر و ادب کا معیار اور انسان دوستی کی شناخت تھے۔ مہاراجہ ایک شاعر کی حیثیت سے بھی اردو معاشرے میں اپنا اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔ ان کی شخصیت اور شاعرانہ مرتبت کا ان کے ہم عصر اکابرین نے بھی اعتراف کیا ہے۔
ڈاکٹر نارائن راج اور مہاراجہ کے خاندانوں میں گہرے مراسم تھے۔ ڈاکٹر نارائن راج، نرہری پرشاد چیریٹیبل ٹرسٹ اور مہاراجہ کشن پرشاد کمیٹی کی جانب سے "غزلیاتِ شاد" کی اشاعت عمل میں لانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ چونکہ یہ ایک ادبی ورثہ ہے جس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے لہذا اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام اردو اکیڈیمی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کتاب کی تفصیل
نام کتابغزلیاتِ شاد
نام مصنفمہاراجہ سر کشن پرشاد شاد
مرتب / مرتبینپروفیسر سلیمان اطہر جاوید
صفحات397
موضوعشاعری
ایڈیشناول
مطبع یا ناشراردو اکیڈیمی آندھرا پردیش
مقام اشاعتحیدرآباد
سن اشاعت2009
ISBN-
قیمت (ہندوستانی کرنسی)300
مزید وضاحتنرہری پرشاد چاریٹیبل ٹرسٹ کی درخواست اور اردو اکیڈیمی کی خواہش پر پروفیسر سلیمان اطہر جاوید نے مہاراجہ سر کشن پرشاد کی تقریباً 320 غزلوں کے مجموعہ "غزلیاتِ شاد" کو اپنے مقدمہ کے ساتھ ترتیب دیا ہے۔ اس مجموعہ کے معاونین میں ڈاکٹر بھاسکر راج سکسینہ اور ڈاکٹر نارائن راج شامل ہیں۔
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: