مضامین زور : جلد اول

جنوبی ہند کے مایہ ناز ادیبوں میں ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور کا شمار ہوتا ہے جو نہ صرف جامعہ عثمانیہ کے اولین سپوتوں میں شمار کیے جاتے ہیں بلکہ انہوں نے لندن میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اردو لسانیات کی خدمات انجام دی اور تحقیق و تنقید کے علاوہ تحقیقی کارناموں کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ جامعہ عثمانیہ کے توسط سے ادبی تحقیق کو فروغ دینے اور اپنے شاگردوں میں تحقیقی مزاج کو پروان چڑھانے میں ڈاکٹر زور کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ڈاکٹر زور کے سب سے چھوٹے فرزند سید رفیع الدین قادری نے اپنے والد کے شائع شدہ مضامین کو جمع کیا اور اردو اکیڈیمی نے دکن کے اس مایہ ناز سپوت کے تحقیقی، تنقیدی اور علمی مضامین کو کتابی شکل میں شائع کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔ اس طرح "مضامینِ ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور" کی جلد اول قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

کتاب کی تفصیل
نام کتابمضامینِ ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور (جلد اول)
نام مصنف-
مرتب / مرتبینسید رفیع الدین قادری
صفحات550
موضوعنثری ادب
ایڈیشناول
مطبع یا ناشراردو اکیڈیمی آندھرا پردیش
مقام اشاعتحیدرآباد
سن اشاعت2008
ISBN-
قیمت400
مزید وضاحتاس کتاب میں ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور کے تقریباً تین درجن مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ کتاب کے تزئین کار ڈاکٹر مجید بیدار ہیں۔ صدرنشین اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش محمد رحیم الدین انصاری کی زیرنگرانی اس کتاب کی اشاعت عمل میں آئی۔
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: