اردو سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز - اردو اکیڈیمی اور عثمانیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے

تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست میں غیر اردو داں افراد کو اردو سکھانے عثمانیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے "اردو سر ٹیفکیٹ کورس" کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اس خصوص میں ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی ہدایت پر آج ڈاکڑ محمد غوث ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے جناب سی۔ایچ۔ گوپال ریڈی رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی اور پروفیسر چنتہ گنیش ڈائرکٹر پروفیسر جی رام ریڈی مرکز فاصلاتی تعلیم سے ملاقات کی اور اس سلسلہ میں لائحہ عمل ترتیب دینے اور اس پروگرام کو قطعیت دینے کے بارے میں گفتگو کی۔
اس موقع پر جناب احمد الله قریشی سابق پرنسپل اور مسٹر وی۔ کرشنا سپرنٹنڈنٹ اردو اکیڈیمی بھی موجود تھے۔ اردو اکیڈیمی کے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بہت جلد اس کورس کا آغاز ہوگا۔ اردو سیکھنے کے خواہش مند اصحاب سے اس "اردو سرٹیفکیٹ کورس" سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔

خبر بشکریہ:
روزنامہ راشٹریہ سہارا (19/مئی 2020)

یہ بھی پڑھیے:
اردو سرٹیفکیٹ کورس - اردو اکیڈیمی عہدیداران کی رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی سے ملاقات

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: