ایس۔ایس۔سی 19-2018 بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈز کا اعلان

ریاستی اردو اکیڈمی تلنگانہ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے ذریعہ اطلاع دی جاتی ہے کہ اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام ہر سال ریاست تلنگانہ کے دسویں جماعت کے اردو میڈیم طلباء و طالبات کو ان کی بہترین تعلیمی کارکردگی پر بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ عطا کئے جاتے ہیں۔
اس ضمن میں سال 19-2018 کے 118 اردو طلباء و طالبات کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جن کی میرٹ فہرستیں کمشز سکنڈری ایکزامنیشن حاصل کی گئی تھیں۔
منتخب طلبہ کے ایوارڈز جن میں فی کس مبلغ 5000 روپے اور سند شامل ہے، صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری کے احکام کے مطابق متعلقہ مدارس کو روانہ کر دیئے گئے ہیں۔
متعلقہ اہل طلباء و طالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے چیک و اسناد اپنے اپنے متعلقہ مدارس سے حاصل کر لیں۔
تمام ایوارڈ یافتگان کی فہرست تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی ویب سائٹ کے اس صفحہ پر فراہم کی گئی ہے:

بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: