تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کو IS0 سرٹیفکیٹ کی اجرائی

صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ کوالٹی کنٹرول سرٹیفیکیشن، جو ایک بین الاقومی مسلمہ ادارہ ہے، اس ادارہ کی جانب سے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کو فروغ اردو کے سلسلہ میں اس کی متعلقہ اسکیمات، سرگرمیوں اور پروگرامس کی بہتر انداز میں عمل آوری پر کوالٹی مینیجمنٹ سسٹم
ISO 9001:2015
کے تحت سرٹیفکیٹ عطا کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کو دئیے گئے ISO سرٹیفکیٹ کا نمبر
QMS/018236/0920
ہے اور یہ مورخہ 4/ستمبر 2020 ء کو جاری کیا گیا ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: