اردو میڈیم گریجویشن کی سیاسیات ، معاشیات اور تاریخ کی کتابوں کی رسم اجراء
جناب کوپّولہ ایشور عزت مآب وزیر برائے شیڈول کاسٹس ڈیولپمنٹ، اقلیتی بہبود، بہبودی معذورین و معمر شہریان
کے ہاتھوں اردو میڈیم گریجویشن کی (سیاسیات ، معاشیات اور تاریخ) کی 9 کتابوں کی رسم اجراء
جناب کوپّولہ ایشورعزت مآب وزیر برائے شیڈول کاسٹس ڈیولپمنٹ، اقلیتی بہبود، بہبودی معذورین و معمر شہریان حکومت تلنگانہ نے آج بروز منگل 26/جنوری 2021، تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام اردو میڈیم گریجویشن کی (سیاسیات ، معاشیات اور تاریخ) کی سال اول، دوم اور سوم کی جملہ نو (9) کتابوں کی رسم اجراء انجام دی۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاع بڑی خوش آئند ہے کہ تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے اردو میڈیم گریجویشن کی کتابوں کی اشاعت کا کام پہلی مرتبہ انجام دیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے ان کتابوں کی اشاعت کے ذریعے ایک اہم ذمہ داری کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ یہ کتابیں اردو میڈیم گریجویشن طلبہ کے لئے کافی سود مند ثابت ہوں گی۔
رسم اجراء تقریب میں صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری، ڈائرکٹر/سکریٹری ڈاکٹر محمد غوث ، سپرنٹنڈنٹ مسٹر وی کرشنا، عطا اللہ خان ، ڈاکٹر احتشام الدین خرم، شیخ اسمعیل ، محمد ارشد مبین زبیری ، محمد جنید اللہ بیگ ، رجب علی پاشاہ، محمد رفیع و دیگر اراکین عملہ اردو اکیڈیمی موجود تھے۔