تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی ڈائری برائے سال 2021ء کا اجرا

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی ڈائری برائے سال 2021ء
ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے ہاتھوں رسم اجراء

ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے 15/فروری بروز پیر کی شام تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی سال 2021 ء کی ڈائری کی رسم اجراء انجام دی۔ انہوں نے اس موقع پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ اردو اکیڈیمی نے حسب روایت ہر سال کی طرح اس سال ڈائری میں بھی شب و روز کی تمام تفصیلات کے ساتھ اکیڈیمی کی اسکیمات و پروگراموں کے علاوہ محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے مختلف شعبوں کی اسکیمات اور پروگراموں کی تفصیلات بھی شائع کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس خوب صورت ڈائری کو ہر صفحہ پر نئے شعر کے ذریعہ مزید دلچسپ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اقلیتوں کے لئے جاری حکومت کی اسکیمات و پروگراموں کی جانکاری کا، یہ ڈائری بہترین ذریعہ ثابت ہوگی۔

اس تقریب سے ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر/سکریٹری نے بھی مخاطب کیا اور کہا کہ ہمیشہ کی طرح اردو اکیڈیمی کی ڈائری کو خوبصورت، دیدہ زیب اور معلومات سے پر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور اس ڈائری میں عوام الناس کی معلومات کے لئے اقلیتی بہبود کے دیگر محکموں کے پروگرامس اور اسکیمات کی تفصیلات بھی شائع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب صدرنشین صاحب نے خرابئ صحت کے باوجود اس ڈائری کی رسم اجراء کے لئے اپنا قیمتی وقت دیا جس کے لئے ہم سب ان کے شکر گزار ہیں اور ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔
اس تقریب میں اردو اکیڈیمی کے عہدیداران و ارکان عملہ، پریس و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

***

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: