مشاہیر اردو کا انتقال - تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا اظہار تعزیت

حالیہ عرصے میں وبائی حالات کے دوران اردو ادب کے بہت سے ستارے غروب ہو گئے، ان میں نامور علماء، دانشوران و اہل علم و فضل شامل ہیں۔ انتقال کرنے والوں کی فہرست میں کچھ اہم نام ایسے ہیں جن کی کمی سے پیدا ہونے والے خلاء کو پر کرنا بہت مشکل ہے۔ ان تمام مشاہیر کے دنیا سے رخصت ہونے پر عوام خاص کر محبان اردو بہت مغموم ہیں۔
علم و ادب کے ان شہ پاروں کی رحلت پر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی اظہار غم کے ساتھ ساتھ انہیں اور ان کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: