تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام 11 / نومبر2021ء کو ادبی اجلاس
تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ اقبالؔ کے یوم پیدائش "عالمی یوم اردو اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مجاہد آزادی امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش " قومی یوم تعلیم" کے ضمن میں 11 / نومبر2021ء کو ادبی اجلاس
تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ اقبالؔ کے یوم پیدائش "عالمی یوم اردو" اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مجاہدآزادی امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش " قومی یوم تعلیم" کے ضمن میں 11 / نومبر2021ء ، بروز جمعرات صبح 10-00بجے، بمقام سالار ملت آڈیٹوریم، اردومسکن ، خلوت ، حیدرآباد میں ڈاکٹر محمد غوث ، ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی صدارت میں ایک ادبی اجلاس بعنوان "اردو زبان کا احیائے جدید ۔ مملکتی و معاشرتی ذمہ داری" منعقد ہو رہا ہے۔
تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں اس سلسلہ میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس ادبی اجلاس میں جناب کوپُّلہ ایشور عزت مآب وزیربرائے درج فہرست طبقات، اقلیتی بہبود بہبودی معذورین و معمرین حکومت تلنگانہ جناب محمد محمود علی عزت مآب وزیر داخلہ، محابس و فائر سرویسیز حکومت تلنگانہ اورجناب اے۔کے ۔خان آئی پی ایس (ریٹائرڈ) عزت مآب مشیر برائے اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔
اور جناب سید احمد پاشا قادری معزز رکن اسمبلی یاقوت پورہ،جناب ممتاز احمد خان معزز رکن اسمبلی چارمینار، محترمہ پروین سلطانہ معزز رکن بلدیہ گھانسی بازار،جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس ڈائرکٹر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ،پروفیسر نسیم الدین فریس ڈین اسکول برائے السنہ ، لسانیات و ہندوستانیت مانو حیدرآباد ، پروفیسر فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی،جناب محمد رحیم الدین انصاری سابق صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی،جناب محمد ضیاء الدین نیر صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و صدراقبال اکیڈیمی، جناب ایم ۔اے۔ماجد سینئر صحافی اور ڈاکٹر مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ حیدرآباد مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔
تقریب کی ابتدا ء قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کی قرات کلام پاک سے ہوگی اور ممتاز شاعر جناب سردار سلیم نظم سنائیں گے۔ جب کہ تقریب کی نظامت صحافی محمد آصف علی اور محمد ارشد مبین زبیری اظہارتشکر کریں گے۔
اردو اکیڈیمی کے پریس نوٹ میں بتایا گیاہے کہ اس تقریب میں مولانا آزاد اور علامہ اقبالؔ کے یوم پیدائش کے ضمن میں 7نومبر 2021 ء کو ہائی اسکول، انٹر و ڈگری کالج ، یونیورسٹی اور ریسرچ اسکالرس گروپ کے لئے منعقدہ تحریری مقابلوں کے کامیاب طلبا و طالبات کو انعامات کی پیشکشی ، اس کے علاوہ بچوں کے رسالے ماہنامہ "روشن ستارے " انعامی معمہ کے انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔
ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر /سکریٹری نے 7 نومبرکے تحریری مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبا و طالبات سے اور محبان اردو سے خواہش کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس تقریب میں شرکت کریں ۔