بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈز برائے سال 2018-19 - تقریب تقسیم ایوارڈ کی رپورٹ

وزیر اقلیتی بہبود جناب کوپُّلہ ایشور کے ہاتھوں ریاست تلنگانہ کے 69 اردو اساتذہ میں
اردو اکیڈیمی کے سال 2018-19کے بیسٹ اُردو ٹیچر ایوارڈز کی تقسیم

جناب کوپُلہ ایشورعزت مآب وزیر برائے درج فہرست طبقات، اقلیتی بہبود، بہبو دی معذورین و معمرین نے آج تلنگانہ ریاستی اردواکیڈ ی کی اسکیم بیسٹ اُردو ٹیچر ایوار ڈکے تحت ریاست تلنگانہ میں اردو میں تدریسی خدمات انجام دینے والے منتخب اساتذہ میں بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ تقسم کئے۔

یہ ایوارڈز اضلاع حیدرآبادسے 18اساتذہ جس میں ایک مولانا آزاد یونیو رسٹی سے اور ایک نظامیہ طبی کالج سے، اسی طرح جگتیال سے ایک، جنگاؤں سے 2، کمرم بھیم آصف آباد،محبوب نگر سے 4،میڈچل سے 5،ناگرکرنول سے ایک، نلگنڈہ سے 4،نارائن پیٹ سے 2،نرمل سے ایک،نظام آباد سے 4،پداپلی سے3،راجنا سرسلہ سے ایک، رنگاریڈی سے 4،سنگاریڈی سے3،سدی پیٹ سے3،وقارآباد سے 3، ورنگل رورل سے2،ورنگل اربن سے 5،یادادری بھونگیر سے ایک ایوارڈ دیا گیا۔
اس طرح جملہ 59 ایوارڈ ز دئے گئے۔

ان ایوارڈز کی تقسیم کے لئے جناب ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی صدارت میں اردومسکن میں آج ایک پراثر تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی نے یہ ایوارڈز تقسیم کئے۔

عزت مآب وزیر اقلیتی بہبود جناب کوپُّلہ ایشور نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے ریاست تلنگانہ کے اردو اساتذہ کے بیچ آکر بہت مسرت ہوئی ہے اور میں تمام ایوارڈیافتگان کو مبارکباد دیتاہوں۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ اردو زبان کی ترقی کیلئے بہت سنجیدہ ہیں اور اس خصوص میں انہوں نے عملی طور پر اردو زبان کو ریاست میں دوسری سرکاری زبان کادرجہ دیا اور وزراء اور سرکاری دفاتر میں اردو آفیسرس کا تقرر کیا۔جناب کوپُّلہ ایشور نے اساتذہ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں بہتر تدریس کے ذریعہ تعلیم کو عام کریں۔
انہوں نے صدرنشین اردو اکیڈیمی، ڈائرکٹر /سکریٹری اور اردو اکیڈیمی کے ارکان عملہ کو اس پر اثر تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

جناب ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صاحب نے باوجود خرابی صحت کے اس ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور تمام ایوارڈیافتگان کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی نے افتتاحی تقریر میں بیسٹ اردوٹیچر ایوارڈ کے سال 2018-19کے لئے منتخب اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سال 2018-19کے لئے 88درخواستیں وصول ہوئی تھیں جن میں سے انتخابی کمیٹی نے 69اساتذہ کا انتخاب کیا تھا جنہیں آج یہ ایوارڈز دئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اردو اکیڈیمی آئندہ سال ایوارڈز کی تعداد میں مزید اضافے کی کوشش کرے گی۔

پیشکشی ایوارڈ تقریب کی نظامت نوجوان ماہر تعلیم و اسپیکر جناب فاروق طاہر نے کی اورمہمان خصوصی، صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی، ڈائرکٹر /سکریٹری، تمام ایوارڈ یافتہ اساتذہ اور اردو اکیڈیمی کے عہدیدارن و ارکان عملہ،منتظمین و معاونین کا فرداً فرداًشکریہ ادا کیا۔

اس پراثر تقریب میں مسٹر وی کرشنا سپرنٹنڈنٹ،عطا اللہ خان، شیخ اسمعیل، انور علی خان انچارج پروگرام،محمد ارشد مبین زبیری، جنید اللہ بیگ، رجب علی پاشا،اطہر خان،عبدالذاکر یوسف خان، اخترحسین،معین الدین خان،حیدر ولی اللہ،، فضل الرحمن، محمد ابراہیم، محمد معین، رما دیوی ودیگر ارکان عملہ نے انتظاما ت میں حصہ لیا۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: