تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے دفتر پر یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد

71 ویں یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ، حج ہاؤز نامپلی میں محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین اردو اکیڈیمی نے پرچم کشائی انجام دی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر اور اس وقت کے عظیم قانون دانوں نے ملک کا دستور ترتیب دیا جس کے ذریعے ہندوستان کو ایک جمہوری ملک بنایا گیا۔ ہمارے آئین کے ذریعہ ملک میں رہنے والے تمام طبقات کو مکمل آزادی دی گئی۔
ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دستور میں دی گئی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں اور جہاں تک ہو سکے تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کریں۔ تعلیم ہو کہ سائنس و ٹیکنالوجی، سماجی علم ہو کہ ریاضی، ہر میدان میں دوسروں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونا ہے جس کے لیے باضابطہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

خبر بشکریہ: روزنامہ منصف، حیدرآباد۔ بتاریخ: 28/جنوری 2020

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: