اردو اکیڈیمی کی ڈائری کا وزیر داخلہ کے ہاتھوں رسم اجرا

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج اپنے دفتر میں تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے 2020ء کی شائع شدہ ڈائری کی رسم اجراء انجام دی۔
انھوں نے تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ڈائری کی اشاعت پر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین اکیڈیمی اور ڈائرکٹر سکریٹری ڈاکٹر محمد غوث کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ہر سال ڈائری کی اشاعت عمل میں لائی جاتی ہے جس میں شب و روز کی تمام تفصیلات کے ساتھ ساتھ حکومت تلنگانہ کی جانب سے محکمہ اقلیتی بہبود کے مختلف شعبوں کے ذربعہ اقلیتوں کیلئے جاری اسکیمات اور پروگرامس کی تفصیلات بھی شائع کی جاتی ہیں۔ انھوں نے ڈائری کی خوبصورت تزئین و ترتیب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کی ڈائری میں یہ خاص بات دیکھنے میں آئی کہ ایام، ماہ و سال کے اندراج کے ساتھ اس ڈائری کے ہر صفحہ پر ایک نیا شعر دیا گیا ہے۔ یہ بات ادبی ذوق رکھنے والوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگی ۔ ڈائری کی رسم اجرا کے موقع پر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین اردو اکیڈیمی، ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر سکریٹری، وی کرشنا سپرنٹنڈنٹ ، شیخ اسمعیل، محمد ارشد مبین زبیری ، محمد جنید اللہ بیگ، رجب علی پاشاه، اطہر خان و دیگر ارکان عملہ موجود تھے۔

خبر بشکریہ: روزنامہ منصف، حیدرآباد۔ بتاریخ: 19/فروری 2020

ویڈیو: اردو اکیڈیمی کی ڈائری-2020 کا وزیر داخلہ کے ہاتھوں رسم اجرا

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: