بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈز برائے سال 2018-19 کی تقسیم
تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام سال 2018-19کے (69) منتخب اردو اساتذہ کو "بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈز " کی
30/جولائی کو جناب کوپولہ ایشور وزیر برائے درج فہرست طبقات ، اقلیتی بہبود ، بہبودی معمرین و معذورین، حکومت تلنگانہ کے ہاتھوں تقسیم
تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اکیڈیمی کی جانب سے سال 2018-19 کے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈز کے لئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں ، اس خصوص میں 88 درخواستیں وصول ہوئیں جن کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تنقیح و جانچ کے بعد (69)اردواساتذہ کو سال 2018-19 کے بیسٹ اردوٹیچر ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تقریب پیشکشی ایوارڈ 30 جولائی 2021 ء کو 10-30بجے دن سالار ملت آڈیٹوریم ، اردومسکن ،خلوت ،حیدرآباد میں جناب ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی صدارت میں منعقدہوگی اور یہ ایوارڈزمہمان خصوصی جناب کوپولہ ایشور عزت مآب وزیر ابرائے درج فہرست طبقات ، اقلیتی بہبود ،بہبودی معمرین و معذورین حکومت تلنگانہ کے ہاتھوں پیش کئے جائیں گے۔
جناب جی ۔کشن ریڈی عزت مآب مرکزی وزیربرائے ثقافت ، سیاحت وترقی شمال مشرقی خطے، حکومت ہند، جناب محمد محمود علی عزت مآب وزیر داخلہ، محابس و فائر سرویسیز، جناب کے ۔ٹی ۔راما راؤ عزت مآب وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی، بلدی نظم و نسق وانڈسٹریز حکومت تلنگانہ، جناب اے ۔کے۔خان آئی پی ایس ریٹائرڈ عزت مآب مشیر اقلیتی بہبود، جناب ڈاکٹر کے ۔کیشو راؤعزت مآب رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا، جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی عزت مآب رکن پالیمنٹ لوک سبھا حیدرآباد، محترمہ وجیا لکشمی معزز میئر عظیم تر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، جناب سید امین ا لحسن جعفری و جناب مرزا ریاض الحسن آفندی معزز ارکان قانون ساز کونسل، جناب ممتاز احمد خان معزز رکن اسمبلی چارمینار، محترمہ پروین سلطانہ معزز رکن بلدیہ گھانسی بازار ، جناب احمد ندیم آئی اے ایس ،سکریٹری ٹو گورنمنٹ اقلیتی بہبود ، جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس ڈائرکٹر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ مہمانانِ اعزازی ہوں گے جب کہ دیگر معزز ارکان قانون ساز کونسل ، معزز ارکان اسمبلی و عوامی نمائندے خصوصی مدعوئین ہوں گے۔
ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی نے تمام منتخب اساتذہ سے خواہش کی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل جلسہ گاہ میں موجود کاؤنٹر پر اپنا اندراج کروادیں۔