تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام اردو کے چھوٹے روزنامہ اخبارات کی مالی اعانت
تلنگانہ اسٹیٹ اردوا کیڈیمی کے زیر اہتمام اردو کے چھوٹے روزنامہ اخبارات کی مالی اعانت کے لئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 20 جون تک توسیع
ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین اردو اکیڈیمی کا بیان
ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ اردو اکیڈیمی کے9۔ جون 2020 کے معلنہ صحافتی اعلامیہ کے ذریعہ اردو اکیڈیمی کی اسکیم "ریاست کے چھوٹے اردو اخبارات کی مالی اعانت برائے سال 2020-21" کے لئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور ان درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 12 جون رکھی گئی تھی، لیکن چھوٹے اردو اخبارات اور اردو انجمنوں کی نمائندگی پر درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 20 جون 2020 تک توسیع کر دی گئی ہے ۔
ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری نے اپنے صحافتی بیان میں اس اسکیم کے تحت مالی اعانت کے سلسلہ میں وضاحت کی ہے کہ اس سال صرف اردو کے چھوٹے روزنامہ اخبارات کی اعانت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 9 جون کو معلنہ شرائط کے مطابق درخواست گذار اپنی درخواست کے ساتھ درج ذیل منسلکات:
1۔ RNI بینک اکاؤنٹ نمبر (جو اخبار کے نام پر ہو) مع IFS Code
2۔ پاس بک کی Self Attested کاپی
3۔ آدھار کارڈ
4۔ پیان کارڈ
5۔ درخواست کی تاریخ تک تین (3) دن کے تازہ اخبار کی کاپیاں
6۔ آٹھ ہزار (8000) روپے کی ایڈوانس رسید
7۔ بل کی تین کاپیاں
8۔ سال گذشتہ کی اعانت کا یوٹیلائزیشین سرٹیفکیٹ
20/ جون 2020ء تک بنام ڈائرکٹر / سکریٹری، تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی، چوتھی منزل، حج ہاؤز، نامپلی، حیدرآباد میں داخل کریں۔
صدرنشین اردو اکیڈیمی نے مزید بتایا ہے کہ ایک سے زائد اخبارات کے مالکین و ایڈیٹرس کو صرف ایک اخبار پر ہی مالی اعانت دی جائے گی، اس لئے درخواست گذار صرف ایک ہی اخبارکے لئے درخواست و دیگر تفصیلات جمع کرائیں۔