رحیم الدین انصاری صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی مقرر

مآخذ: روزنامہ اعتماد
اشاعت: 2/ستمبر 2018

حیدرآباد۔
چیف منسٹر کے۔ چندرشیکھر راؤ نے آج جناب محمد رحیم الدین انصاری کو صدر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی مقرر کیا ہے۔ چیف منسٹر آفس کی جانب سے یہاں جاری کردہ پریس نوٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔
جناب رحیم الدین انصاری سابق میں بھی کانگریس دور میں اس عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں جو دارالعلوم حیدرآباد کے مہتمم بھی ہیں۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: