تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈس

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ آج بمقام سالار ملت آڈیٹوریم خلوت میں تقسیم کئیے گئے۔ مولانا آزاد قومی ایوارڈ برائے 2017 پرنس مفخم جاہ بہادر اور 2018 کیلئے پروفیسر انور معظم سابق صدر شعبئہ اسلامک اسٹیڈیز عثمانیہ یونیورسٹی کو دیا گیا۔ جبکہ مخدوم ایوارڈ برائے 2015 تا 2018 کیلئے زمرہ شاعری میں ڈاکٹر فاروق شکیل’ فکشن میں پوفیسر بیگ احساس سابق صدر شعبئہ اردو سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد و عثمانیہ یونیورسٹی’ صحافت میں جناب رشید الدین بیورو و چیف روزنامہ سیاست اور طنز مزاح میں ڈاکٹر عباس متقی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی وزراء محمود علی ،کے ایشور و دیگر سیاسی و صحافتی افراد موجود تھے۔ تمام مہمانوں نے ایوارڈز تقسیم کئے ۔شاعری کے زمرہ میں امجد حیدرآبادی اور سعید شہیدی ایوارڈس کے تحت جن شعراء کا کارنامۂ حیات ایوارڈ آغا سروش ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، اکبر خاں اکبر ، شاہد عدیلی ، تاج مضطر ، جگجیون لال آستھانہ سحر، ڈاکٹر نادرالمسدوسی اور انجم شافعی کو دیا گیا۔ فروغ اردو کیلئے سرینواس لاہوٹی ایوارڈس نانک سنگھ نشتر ، محترمہ فریدہ راج ، عبدالحفیظ اسلامی اور میر فاروق علی کو عطا کیا گیا۔ تحقیق و تنقید کے زمرہ میں ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ میر تراب علی ید اللٰہی، ڈاکٹر محمد ناظم علی ، میر محبوب علی اور ڈاکٹر ممتاز مہدی کو دیا گیا گیا۔ صحافت کے زمرہ میں محبوب حسین جگر ایوارڈ ، سید باسط محی الدین قادری ، سید آصف علی سعادات ، محمد بشیرالدین اور سید محی الدین کو دیا گیا۔ نثر میں آغا حیدر حسن ایوارڈ محترمہ نسیمہ تراب الحسن ، محمد انیس فاروقی، انیس قیوم فیاض اور ڈاکٹر م ق سلیم کو عطا کیا گیا۔ تعلیم و تدریس میں پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈس ڈاکٹر مجید بیدار ، ڈاکٹر سلمان عابد ، ڈاکٹر عسکری صفدر اور ڈاکٹر جاوید کمال کو عطا کیا گیا ۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: