تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے اردو زبان میں تحریری مقابلوں کا اعلان

تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی جانب سے جشن یوم آزادی کے ضمن میں اسکول و کالج کے لئے تحریری مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقابلے کے کنوینر ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے مطابق جناب ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی سرپرستی میں آٹھویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت (ہائی اسکول تا انٹرمیڈیٹ) کے طلباء و طالبات کے لیے تحریری مقابلہ

14 / اگست2021ء کو
مرکزی دارالمطالعہ وتحقیقی مرکز، اردو مسکن، خلوت، حیدرآباد
میں گیارہ بجے صبح منعقد کیا جائے گا۔

ان مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہش مند طلباء اپنے ناموں کا رجسٹریشن درج ذیل لنک یا شخصی طور پر مرکزی دارالمطالعہ وتحقیقی مرکز، اردو مسکن، خلوت، حیدرآباد پر 12 / اگست شام 5بجے تک کروا لیں۔

رجسٹریشن لنک

اردواکیڈیمی کی جانب سے اس مقابلے میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کو ڈیجیٹل سرٹفکیٹ دیے جائیں گے۔

انعام اول، دوم اور سوم نقد رقم اور مومنٹوز کی شکل میں دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تین ترغیبی انعامات بھی دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کنوینر کے مطابق یہ مقابلہ صرف ریاست تلنگانہ کے لئے محدود ہے اور تمام طلباء کو اپنے خرچ پر اس میں شریک ہونا ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ طلباء و طالبات اپنے امتحانی پیاڈ بھی ساتھ رکھیں۔

مزید تفصیلات کے لئے درج ذیل نمبرات پر ربط کیا جا سکتا ہے:

یوسف خان 9848116614
اخترحسین 9000006816
اور
شیخ سجاد حسین 9391204157

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: