تلنگانہ اردو اکیڈیمی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حسینی علم میں یادداشتِ مفاہمت

تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اُناث حسینی علم کے مابین
ریسرچ ، ادبی لیکچرس ، سمینارس ، ورکشاپس اور دیگر علمی پراجکٹس میں باہمی اشتراک کے سلسلہ میں یادداشتِ مفاہمت

تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اُناث حسنی علم کے مابین ریسرچ اسکالرس کو ان کے ریسرچ مقالوں کی تیاری اور ادبی لیکچرس ، سمینارس ، ورکشاپس اور دیگر علمی پراجکٹس میں باہمی اشتراک کے سلسلہ میں یادداشتِ مفاہمت طئے پائی۔
اس یادداشت پر ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی ،ڈاکٹر بی۔سنیتا پدماوتی پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اُناث حسنی علم اور جناب محمد عبدالقدوس اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردوگورنمنٹ ڈگری کالج برائے اُناث حسنی علم نے دستخط کئے۔

ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو اکیڈیمی کی دیرینہ خواہش تھی کہ ریسرچ اسکالرس کی سہولیات کے دائرہ کو وسیع کیا جائے اور انہیں درکار مواد اور کتابوں کی آسانی سے فراہمی کی خاطر حسینی علم ڈگری کالج سے یہ مفاہمت کی گئی ہے ، جس کے ذریعہ اسکالرس اردو اکیڈیمی کی سنٹرل لائبریری اور حسینی علم ڈگری کالج برائے اناث کی لائبریری سے استفادہ کرسکیں گے۔

ڈاکٹر بی۔سنیتا پدماوتی پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث حسینی علم نے اپنی تقریر میں اس اہم کام کی طرف توجہ دلانے پر اردواکیڈیمی کی سراہنا کی اور اس سلسلہ میں مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔

ڈاکٹر محمد عبدالقدوس اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ ان کی لائبریری میں ہزاروں کتابیں موجود ہیں اور انٹرنیٹ کے ذریعہ بھی وہ ہزاروں کتابیں ریسرچ اسکالرس کے لئے فراہم کرسکتے ہیں۔انہوں نے شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس اور شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث حسینی علم کی جانب سے اردواکیڈیمی دارالمطالعہ و تحقیقی مرکز کو تمام ٹیکنیکی تعاون کا تیقن دیا۔
ڈاکٹر محمد عبدالقدوس نے یادداشت مفاہمت کے ذریعہ اس علمی کام کے آغاز پر ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث کو مبارکباد دی اورکہا کہ وہ ان کے ساتھی اس پراجکٹ کے لئے بھر پور تعاون دینے تیار ہیں۔

ڈاکٹرمحمدی اسریٰ سلطانہ اسسٹنٹ پروفیسر ، جناب عارف الدین احمد صدرانجمن تحفظ اردواورڈاکٹر محمد آصف علی جرنلسٹ نے بھی مخاطب کیا۔ آخر میں محمد ارشد مبین زبیری انچارج ماہنامہ قومی زبان نے فرداً فرداً تمام اصحاب کا شکریہ ادا کیا ۔اس تقریب میں سپرنٹنڈنٹ اردواکیڈیمی مسٹر وی کرشنا، اکاؤنٹنٹ عطا اللہ خان، لائبریرین محمد یوسف خان، اخترحسین، جنید اللہ بیگ ،رجب علی پاشاہ جونیر اسسٹنٹس و دیگر ارکان عملہ موجود تھے۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: