ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری اساتذہ (اسکول اسسٹنٹس) کے لئے (5) روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ
تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے جاری صحافتی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اردو اکیڈیمی اور مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی (مانو) حیدرآباد کے اشتراک سے ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری اساتذہ (اسکول اسسٹنٹس) جو طبیعیات ،ریاضی ، حیاتیات اور سماجی علوم کی تدریس سے وابستہ ہیں ، ان کے لئے (5) روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ 19/اکتوبر تا 23/اکتوبر 2020 منعقد ہوگا۔
ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث نے اعلامیہ میں بتایا کہ اس خصوص میں کمشنر و ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن حیدرآباد نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ مضامین کے اساتذہ اپنے نام اس تربیتی پروگرام کے لئے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام جو کہ عصری تقاضوں پر مشتمل ہے ، ریاست میں اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد ہے اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو اُبھارنے کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔
ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردوا کیڈیمی نے ریاست کے تمام اُردو میڈیم کے متعلقہ مضامین کے اسکول اسسٹنٹس سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے ناموں کا اندراج کروائیں اور اس تربیتی پروگرام میں ضرور شریک ہوں ۔ اس آن لائن پروگرام کے رجسٹریشن کا لنک یہ دیا گیا ہے:
http://lms.manuu.edu.in/eClass/login/signup.php
مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لئے درج ذیل فون نمبر پر ربط کیا جا سکتا ہے:
040-23008443