تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام قومی ویبنار
تلنگانہ اردواکیڈیمی کی جانب سے
"عصر حاضر میں اُردو زبان و ادب کا فروغ ۔مسائل وامکانات"
پر ایک روزہ قومی وبینار کا 18/اگست منگل صبح 11:30 بجے انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔
جس کی صدارت صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی ڈاکٹرمحمدرحیم الدین انصاری کریں گے۔ ڈاکٹرمحمدغوث ڈائرکٹر؍سکریٹری اس وبینار کی نگرانی کریں گے۔ مہمان خصوصی پروفیسر بیگ احساس اورمہمان اعزازی پروفیسر محمد محمود صدیقی (انچارج رجسٹرار مانو) رہیں گے۔ کلیدی خطبہ پروفیسر فضل اللہ مکرم کا رہے گا۔
ویبنار میں مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرس، لیکچررس، اساتذہ اور ماہرین علم و ادب شرکت کریں گے۔
ڈاکٹرمحمدناظم علی" فروغ اردو کے عملی اقدامات" ، ڈاکٹرگل رعنا " دورحاضر میں اُردوطنزومزاح" ، ڈاکٹرمحمدابرار الباقی "جامعات میں اردو تحقیق وتدریس کے عصری مسائل اور ان کا حل" ، ڈاکٹرمحمداسلم فاروقی " عصرحاضر میں اُردوتدریس کے جدید وسائل" ، ڈاکٹرحمیرہ سعید "اردوزبان وادب کے فروغ میں خواتین کا کردار " ، ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری " اردو ادب کے فروغ میں کتاب شناسی اور مطالعہ کتب کی اہمیت"، ڈاکٹر محمد عبدالقدوس "انٹرنیٹ اور سوشیل میڈیا کے فروغ کے اہم وسائل "، عبدالوحید "الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اردو زبان وادب کا فروغ"، ڈاکٹر عبدالعزیزسہیل " تلنگانہ میں اردو کا نفاذ ،ماضی ،حال اور مستقبل"، ڈاکٹرجہانگیر احساس " اردو اورروزگار کے مواقع۔مسائل اور امکانات" اور ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری " عصرحاضر میں اردوصحافت ۔مسائل وامکانات " پر مقالہ جات پیش کریں گے۔
ڈاکٹرحمیرہ سعید کی نظامت رہے گی۔ معاونین ڈاکٹراسلم فاروقی ، محمدارشد مبین زبیری اورمحسن خان رہیں گے۔
ڈاکٹرمحمد غوث نے محبان اردو سے گوگل میٹ پرمنعقدہونے والے اس وبینار میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تمام شرکاء کو ای سرٹیفکٹ بھی فراہم کیاجائے گا ۔ رجسٹریشن لنک اور دیگر تفصیلات درج ذیل روابط سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
- تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ویبنار کا بروشر - ڈاؤن لوڈ
- تلنگانہ اردو اکیڈیمی قومی ویبنار میں شرکت - آن لائن رجسٹریشن فارم
- تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ویبنار کے بروشر کا رسم اجراء
- اردو اکیڈیمی قومی ویبنار - ناظرین کا فیڈ بیک
روزنامہ اخبارات کی خبریں :