اردو اکیڈیمی ویب سائٹ - اردو مترجمین کی تفصیلات کے رجسٹریشن کا آغاز

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی ویب سائٹ پر اردو مترجمین کی تفصیلات کے رجسٹریشن کا آغاز
ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کا بیان

ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی اپنی ویب سائٹ urduacademyts.com پر انگلش سے اردو اور تلگو سے اردو مترجمین کی تفصیلات اپنے ڈاٹا بیس میں جمع کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس خصوص میں بین لسانی مہارت رکھنے والے خواہش مند مترجمین 30/ اگست 2020 تک مذکورہ ویب سائٹ پر اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ صدرنشین اردو اکیڈیمی نے صحافتی بیان میں بتایا کہ اردوا کیڈیمی کی ویب سائٹ میں جمع مترجمین کی تفصیلات سے حکومتی ادارے، عوامی تنظیمیں، ادارے اور ضرورت مند عوام الناس (جنہیں مترجمین کی خدمات درکار ہوں) استفادہ کر سکتے ہیں۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: