تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام اردو صحافیوں کے لیے پانچ روزہ قومی آن لائن تربیتی ورکشاپ

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام اردو صحافیوں کے لئے
13/ جولائی تا 17/ جولائی 2021ء پانچ روزہ قومی آن لائن تربیتی ورکشاپ

آج دنیا نئی ٹکنالوجی کے دور میں ہے اور صحافت جسے جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے، نئے آلات اور ٹیکنیک سے لیس ہو رہی ہے ، ایسے میں اردو صحافیو ں اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی نئے دور سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ دیکھا یہ جا رہا ہے کہ ٹکنالوجی کی ترقی کے اس میدان میں اردو صحافت کو نت نئے مسائل کا سامنا ہے۔ اس لئے اگر ان کی شفافیت کے ساتھ ٹیکنیکی، اخلاقی اور فنی تربیت ہو تو ان کی صلاحیتو ں میں مزید نکھار پیدا ہو سکتا ہے۔

اس اہم ذمہ داری کو نبھانے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے ہندوستان اور ریاست تلنگانہ کے اردو صحافیوں / میڈیا کے نمائندوں کی تربیت کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی سرپرستی میں 13/ جولائی تا 17/ جولائی 2021ء پانچ روزہ قومی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا رہی ہے۔

اس پروگرام کا افتتاح 13/ جولائی کو صبح 10:30 بجے ہوگا۔ اس تربیتی ورکشاپ کے لئے میڈیا انڈسٹری کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جو اپنی فنی مہارت اور تجربوں کو مقررہ آن لائن سیشنوں کے ذریعہ شیئر کریں گے۔

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے صحافتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس تربیتی ورکشاپ میں داخلہ سے دلچسپی رکھنے والے صحافی درج ذیل لنک پر اپنا نام درج کروا سکتے ہیں:

اہل اور رجسٹرڈ امیدواروں کو پروگرام سے قبل پاس ورڈ سے مطلع کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لئے درج ذیل موبائل فون نمبرات پر ربط کیا جا سکتا ہے:

  • 9948011372
  • 9700117738
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: