ریاست تلنگانہ یونیورسٹیوں کے اردو اسکالرس کی تربیت کا ایک ہفتہ طویل ورکشاپ

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اشتراک سے
ریاست تلنگانہ کی یونیورسٹیوں کے اردو اسکالرس کی تربیت کا
ایک ہفتہ طویل ورکشاپ 11 اپریل تا 19 اپریل

رجسٹریشن لنک:
https://forms.gle/8oDNn18nKGZ9K7Ki6

ٹیلی گرام گروپ لنک:
https://t.me/joinchat/TmityvEAnMxjj7xq

ریسرچ اسکالرس کسی بھی شعبہ میں علمی و فکر ی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں مہارت حاصل کرتا ہے ، وہ کسی تعلیمی ادارے سے یا ریسرچ اداروں سے وابستہ ہوتا ہے اور وہاں اپنی مہارت و لیاقت سے اپنے متعلقہ ادارے کی ترقی کا ضامن بنتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیمی مہارت کو معیاری بنانے کی ہر کوشش میں حصہ لیتاہے۔ اردو ریسرچ اسکالرس کی تعلیمی مہارت کو موجودہ سائنس و ٹکنالوجی کے دور سے ہم آہنگ کرنے اور اور ان کی تعلیمی ،تنقیدی و تحقیقی مہارت کو مزید معیاری بنانے ،ان کی صلاحیتوں کو اضافہ کرنے ،کسی بھی شعبہ میں اسکالرس کی منصوبہ بندی اور تحریر کی گنجائش کو ترقی دینے تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدر آباد کے اشتراک سے جناب ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین اردو اکیڈیمی کی سرپرستی میں 11 اپریل تا19 اپریل 2021 ریاست کے اردو ریسرچ اسکالرس کی ایک ہفتہ طویل تربیت کا منفرد پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔

تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 11 اپریل کو اس پروگرام کا افتتاح انچارج وائس چانسلرمولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی حیدرآباد پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کریں گے اور ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ انچارج رجسٹرار مولانا آزاد یونیورسٹی حیدرآباد پروفیسر صدیقی محمد محمود اور ڈاکٹرجہانگیر احساس مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اردو اکیڈیمی کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی ڈائرکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی مانو حیدرآباد ،پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی ڈین ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی مانو حیدرآباد اوراس ورکشاپ کے معاونین ہوں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست تلنگانہ کی یونیورسٹیوں کے اردو ریسرچ اسکالرس ان تربیتی کلاسس میں شرکت کے لئے
https://forms.gle/8oDNn18nKGZ9K7Ki6
پر مفت رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس ورکشاپ میں شریک ہونے والے ریسرچ اسکالرس کو ای سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔ تلنگانہ ریاستی اردوا کیڈیمی کے جاری کردہ اعلامیہ میں ریاست کے اردو ریسرچ اسکالرس چاہے و ہ کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتے ہوں ، ان سے خواہش کی گئی ہے کہ اس ورکشاپ میں زیادہ سے زیادہ اپنے نام رجسٹر کروائیں اور اس تربیتی پروگرام سے استفادہ حاصل کریں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار IIMC MANUU Youtube پر صبح 11-30 تا سہ پہر 4-00 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاسوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
اس ورکشاپ سے متعلق دیگر تفصیلات کے لئے فون نمبرات پر ربط کیا جا سکتا ہے:
9160077753
8373984391
اور
9948412484

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: