ڈائرکٹر/سیکریٹری اردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث کا دورہ تانڈور
ریاست میں اردو کی ترقی و ترویج کیلئے تمام اقدامات کا عزم، نمائندہ راشٹریہ سہارا نے تہنیت پیش کی
سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث نے گزشتہ شام تانڈور کا نجی دؤرہ کیا اور نمائندہ راشٹریہ سہارا تانڈور محمد یحییٰ خان نے اپنی رہائش گاہ پر انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے انکی شال و گلپوشی کی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس مؤقع پر نجی گفتگو کے دؤران سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر، ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی، کارگزار صدر ٹی آرایس و ریاستی وزیرکے ٹی آر، ریاستی وزیر اقلیتی بہبود مسٹر کے ایشور،صدر نشین سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی مولانا محمد رحیم الدین انصاری اور محکمہ اقلیتی بہبودکے تعاون اور انکی رہنمائی میں ریاست میں دوسری سرکاری زبان کی حیثیت کی حامل اردوزبان کی ترقی و ترویج کیلئے تمامتر اقدامات کو یقینی بنائیں گے سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث نے انکشاف کیا کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی ایک ویب سائٹ کی تیاری کا کام جاری ہے جسے بہت جلد لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی خدمات کو مزید فعال بنایا جائے گااورخدمات کو وسعت دی جائے گی مختلف شعبہ جات میں اردو کی خدمت میں مصروف شخصیتوں کی مختلف خدمات کے اعتراف کے طورپر ان کی ہمت افزائی کو یقینی بنایا جائے گا ساتھ ہی اردو کے تمام قیمتی اثاثہ کے تحفظ کے اقدامات بھی کیے جائیں گے سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث نے کہا کہ اردو کی ترقی و ترویج اور اردوداں طبقہ کی سہولت کیلئے اردو اکیڈیمی کی خدمات کو ریاست کے تمام اضلاع اور ٹاؤنس تک وسعت بھی دی جائے گی اس مؤقع پر سماجی کارکن احمد ارشد حسین، ایم اے رؤف خان بھی مؤجود تھے۔ یاد رہیکہ سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث کا بحیثیت لکچرار پہلا تقررگورنمنٹ جونیئر کالج تانڈورمیں ہوا تھا یہاں انہوں نے کئی سال تک بحیثیت لکچرار بہترین خدمات انجام دیں یہاں انکے شاگردوں کا ایک وسیع حلقہ موجود ہے۔
بشکریہ: راشٹریہ سہارا (حیدرآباد ایڈیشن، 30/جنوری)