اردو اکیڈیمی کی جانب سے پہلی مرتبہ گریجویشن کے نصابی کتب کی اشاعت

اردو اکیڈیمی تلنگانہ کی جانب سے پہلی مرتبہ گریجویشن کے اردو میڈیم کے نصابی کتب کی اشاعت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اردو اکیڈیمی تلنگانہ کی جانب سے اب تک اسکول اور جونئر کالجس کے نصابی کتب تیار کیے گئے تھے۔ پہلی مرتبہ گریجویشن سطح کے سوشل سائنسس کے نصابی کتب کی اشاعت عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ان میں پولیٹیکل سائنس، اکنامکس اور تاریخ کے تمام سمسٹرس کے کتب سی بی سی ایس طریقہ کار کے تحت شائع کیے جا رہے ہیں۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: