تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے یوم اردو اور یوم قومی تعلیم تحریری مقابلے

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام علامہ اقبال کے یوم پیدائش یوم اردو اور مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش قومی یوم تعلیم کے ضمن میں ریاستی سطح کے تحریری مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث کے بموجب، ہائی اسکول، جونیر و ڈگری کالج اور یونیورسٹی طلبہ و ریسرچ اسکالرس کے لیے ریاستی سطح کے تحریری مقابلے 7/نومبر بروز اتوار صبح 10بجے حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔

تحریری مقابلوں کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس دفتراردو اکیڈیمی پر منعقد ہوا، جس میں مقابلوں کے عنوانات اور دیگر تفصیلات طے کی گئیں۔
ہائی اسکول طلبہ کے لیے تحریری مقابلے کا عنوان: "علامہ اقبال کا پیغام بچوں کے نام"،
جونیر و ڈگری کالج طلبہ کے لیے: "مولانا ابوالکلام آزاد کا ملک و قوم کی تعمیر میں حصہ"
اور یونیورسٹی و کالج ریسرچ اسکالرس کے لیے عنوان: "اردو زبان کی ترقی و ترویج مسائل اور امکانات" طے کیا گیا ہے۔

تحریری مقابلے ریاست تلنگانہ کے طلبہ کے لیے ہوں گے۔ مقابلوں میں شرکت کے خواہش مند طلبہ کو 4/نومبر شام 5:00 بجے تک آن لائن یا آف لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا۔
آن لائن رجسٹریشن کا لنک:

https://forms.gle/5Dv65SMSrViViD7t7

آف لائن رجسٹریشن اردو مسکن خلوت حیدآباد پر کیا جا سکتا ہے۔ تحریری مقابلوں کے لیے ایک ہزار الفاظ یا تین تا چار صفحات پر مضمون لکھنے کی شرط ہوگی۔ مقابلے صرف اردو زبان میں ہوں گے۔ مقابلوں میں شرکت کے خواہش مند طلبہ کو اپنے ساتھ بونافائیڈ سرٹفکیٹ رکھنا ہوگا اور اپنے خرچ پر سرپرستوں کے ساتھ مقابلے میں شرکت کرنا ہوگا۔
مقابلوں میں کامیاب طلبہ کو ہر زمرے میں نقد و ترغیبی انعامات دئیے جائیں گے۔ مرکز امتحان کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔

تحریری مقابلوں کے جنرل کنوینر ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر و سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی ہوں گے، جب کہ کنوینرس ڈاکٹر محمد ناظم علی، محمد مصطفی علی سروری، ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی، ڈاکٹر محمد عبدالقدوس، ڈاکٹر جہانگیر احساس اور ڈاکٹر حبیب اما م قادری ہیں۔

ڈائرکٹر سکریٹری ڈاکٹر محمد غوث نے اسکول، کالج و یونیورسٹی کے طلبہ و ریسرچ اسکالرس سے خواہش کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان تحریریں مقابلوں میں شرکت کریں۔
مزید رہنمائی کے لیے درج ذیل فون نمبرات پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

محمد یوسف خان : 9848116614
اور اختر حسین : 9000006816

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: