اردو میڈیم اسکولس اساتذہ کی ریاست گیر کانفرنس کرنے چئیرمین اردو اکیڈیمی کا اعلان
اردو اکیڈیمی تلنگانہ اردو زبان وادب اور خاص کر اردو میڈیم کے تحفظ کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے۔ اور اردو اکیڈیمی عنقریب ریاست تلنگانہ کے اردو میڈیم اسکول اساتذہ کی ایک کل ریاستی کانفرنس منعقد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین اردو اکیڈیمی رحیم الدین انصاری نے کیا وہ آج اردو مسکن کے ہال میں منعقد اردو میڈیم اساتذہ کی تہنیتی تقریب کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اردو میڈیم اساتذہ مسائل اور کم وسائل کے باوجود بھی اردو میڈیم طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ اردو میڈیم اسکولس میں انفراسٹرکچر کی کمی ہے تمام تر مسائل کو حل کرنے کے لیے اردو اکیڈیمی پوری طرح سرگرم ہے۔
اردو اکیڈیمی کے بچوں کے رسالے ماہنانہ روشن ستارے کی آج رسم اجرا کی گئی۔ اردو اکیڈیمی اسکول کی ایک طالبہ نے انجام دیا جس نے ایس ایس سی 2019 میں 9 جی پی اے حاصل کیا۔
قبل ازیں مانو المونی اسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی قریشی نے اردو میڈیم اساتذہ کی تہنیتی تقریب کے انعقاد اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور مہمان اساتذہ کا خیر مقدم کیا۔
محمد مصطفے علی سروری نے اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم اسکولس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اردو اکیڈیمی کو آگے آنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ اردو میڈیم اسکولس کے اساتذہ خراب حالات کے باوجود اردو میڈیم طلبا کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں ان کی ستائش او ہمت افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انجمن طلبا ئے قدیم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیراہتمام آج کے اس پروگرام میں اردو میڈیم ہائی اسکولس کے 80 سے زائد اساتذہ کو اعزازی سند او مومنٹوزپیش کیے گئے۔ پروگرام کی کاروائی جناب الیاس صاحب نے چلائی۔اور پروگرام کے آخر میں مانو المونی اسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری محمد ایوب خان نے تمام کاشکریہ ادا کیا۔
خبر بشکریہ:
اردو پوسٹ (3/جولائی 2019)