ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی کتاب کی رسم اجرا

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر/سکریٹری ڈاکٹر محمد غوث کی کتاب بعنوان:
Development Dynamics of Indian Muslims - Issues and Trends
کی رسم اجرا پروفیسر محمد محمود صدیقی، رجسٹرار "مانو" کے ہاتھوں عمل میں آئی۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود انچارج رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اُردویونیورسٹی حیدرآباد نے ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی کتاب
DEVELOPMENT DYNAMICS OF INDIAN MUSLIMS, Issues and Trends
(ہندوستانی مسلمانوں کی ترقی کی حرکیات ، مسائل و رجحانات)
کی رسم ا جراء انجام دی۔
یہ کتاب جس میں ڈاکٹر محمد غوث صاحب نے اپنے ریسرچ مقالوں اورملک اور بیرون ملک پڑھے گئے مقالوں کو ایک جگہ جمع کیاہے۔ اس کتاب میں ہندوستانی مسلمانوں کے سماجی،معاشی،تعلیمی و سیاسی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اس کے حل کے لئے مختلف پالیسی اقدامات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ تحقیقی مقالہ جات پر مبنی یہ کتاب محققین، اساتذہ اور پالیسی ساز اداروں کے لئے معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود نے اس اہم کتاب کی اشاعت پر ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر /سکریٹری کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ کتاب ریسرچ اسکالرس کے علاوہ عام آدمی کی معلومات کے لئے بھی کارآمد ہوگی۔

اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر محمد غوث نے کہا کہ انگریزی زبان میں لکھی گئی اس کتاب کا اُردو ایڈیشن بھی بہت جلد شائع ہوگا۔ ا س موقع پر پروفیسر نسیم الدین فریس ڈین اسکول برائے السنہ، لسانیات اور ہندوستانیات مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد ، پروفیسر فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد،ڈاکٹر حفیظ الرحمن سینئر ٹکنیکل آفیسر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی، پروفیسر افروز عالم،ڈاکٹرسید نجی اللہ ،ڈاکٹر محمد ناظم علی اور ڈاکٹر جہانگیر احساس موجود تھے۔

یہ کتاب نوایوگ بکس انٹرنیشنل ، نئی دہلی سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔مزید تفصیلات کے لئے درج ذیل فون نمبر پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔
0981128638
9953918120

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: