پروفیسر انور معظم کو مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ برائے سال 2018
جناب کبولا ایشور عزت مآب وزیر برائے شیڈول کاسٹس ڈیولپمنٹ، اقلیتی بہبود و بہبودی سینئر سٹیزن، حکومت تلنگانہ نے تعلیم میں گراں بہا خدمات کے اعتراف میں پروفیسر انور معظم، سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کو اردو اکیڈیمی کی جانب سے سال 2018 کا باوقار "مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ" عطا کیا۔ تصویر میں جناب محمد محمود علی عزت مآب وزیر داخلہ، محابس و فائر سرویسز حکومت تلنگانہ، جناب اے۔کے۔خان آئی پی ایس (ریٹائرڈ) عزت مآب مشیر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ، جناب محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی، جناب مسیح اللہ خان چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس ڈائرکٹر اقلیتی بہبود و ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی دیکھے جا سکتے ہیں۔
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: