وزیر داخلہ حکومت تلنگانہ سے اقلیتی عہدیداروں کی مختلف مسائل پر گفتگو
جناب محمد محمود علی عزت مآب وزیر داخلہ حکومت تلنگانہ نے اقلیتی عہدیداروں کی میٹنگ میں ڈگری کالجوں میں اردو میڈیم کی بحالی، اردو لکچرر کے تقرر اور اسپیشل آفیسرس کی مخلوعہ جائیدادوں کے تعلق سے گفتگو کی۔
اس موقع پر لی گئی تصویر میں جناب محمد محمود علی عزت مآب وزیر داخلہ، جناب احمد ندیم آئی۔اے۔ایس سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود، جناب شاہنواز قاسم آئی۔پی۔ایس ڈائرکٹر اقلیتی بہبود، ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی، مسٹر وی۔ کرشنا سپرنٹنڈنٹ اردو اکیڈیمی و دیگر عہدیداران دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس میٹنگ میں ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے مفصل رپورٹ پیش کی۔
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: