مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ہر سال نامور قومی، سماجی، ادبی شخصیات، اسکالرس اور زبان و ادب کی ممتاز ہستیوں میں سے ایک شخصیت کو "مولانا ابوالکلام آزاد" ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
یہ قومی ایوارڈ ہے جو دو لاکھ پچیس ہزار روپئے (2,25,000) نقد، توصیف نامہ اور میمنٹو پر مشتمل ہے۔ ایوارڈکے لئے شخصیت کا انتخاب اکیڈیمی کی جانب سے تشکیل کردہ ماہرین پرمشتمل کمیٹی کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔
نوٹ:
اس ایوارڈ کی رقم سال 2008 تا 2015 کے دوران ، ایک لاکھ پچیس ہزار (1,25,000) مختص رہی ہے۔
مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ - سن وار ترتیب
نمبر شمار | سال | شخصیت | تعارف | تاریخ تہنیت |
---|---|---|---|---|
11 | 2018 | پروفیسر انور معظم | سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹیڈیز | 11/نومبر/2019 |
10 | 2017 | مفخم جاہ بہادر | - | (ایوارڈ یافتہ کی عدم موجودگی) |
9 | 2016 | ڈاکٹر حیدر خان | ممتاز تعلیمی و سماجی خدمت گار | 11/نومبر/2017 |
8 | 2015 | جناب سید وقار الدین قادری | ایڈیٹر روز نامہ رہنمائے دکن | 11/نومبر/2016 |
7 | 2014 | جناب غیاث الدین بابو خان | ممتاز تعلیمی و سماجی خدمت گار | 11/نومبر/2015 |
6 | 2013 | پروفیسر محمد سلیمان صدیقی | سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی | 11/نومبر/2014 |
5 | 2012 | جناب شفیق الزماں | آئی اے ایس | 11/نومبر/2013 |
4 | 2011 | جناب رحمن جامی | ممتاز استاذ شاعر | 11/نومبر/2013 |
3 | 2010 | پروفیسر اشرف رفیع | سابق صدر شعبہ اُردو عثمانیہ یونیورسٹی | 11/نومبر/2013 |
2 | 2009 | پروفیسر احمد اللہ خان | سابق پرنسپل لا کالج عثمانیہ یونیورسٹی | 11/نومبر/2013 |
1 | 2008 | پروفیسر سید حامد | سابق وائس چانسلر علی گڈھ مسلم یونیورسٹی | - |
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: