ادیبوں، اسکالروں، شاعروں، صحافیوں اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کی خدمات کو خراج پیش کرنے، تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے مختلف زمروں میں سات ایوارڈ دئیے جاتے ہیں جو حسب ذیل ہیں:
1) شاعری : حضرت امجد حیدرآبادی ایوارڈ
2) شاعری : سعید شہیدی ایوارڈ
3) نثر : آغا حیدرحسن ایوارڈ
4) تنقید و تحقیق : ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ
5) تعلیم و تدریس : پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ
6) صحافت : محبوب حسین جگر ایوارڈ
7) فروغ اردو : سری نواس لاہوٹی ایوارڈ
ان ایوارڈز کے لئے شخصیات کے انتخاب کے سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے جو اردو اسکالرس، ادیبوں، شعراء اور فروغ اردو کے سلسلہ میں کام کرنے والے نامور اصحاب پر مشتمل ہوتی ہے۔ مذکورہ کمیٹی متفقہ طور پر ایوارڈز کے لئے شخصیات کا انتخاب کرتی ہے۔ مذکورہ ایوارڈ فی کس پچاس ہزار روپئے (50,000) اور توصیف نامہ پر مشتَمل ہے۔
نوٹ:
کارنامۂ حیات ایوارڈ (مجموعی خدمات) برائے سال 2014ء تا 2017ء (چار سال کے ایوارڈز) ، 11/نومبر/2019 کی تہنیتی تقریب میں پیش کیے گئے۔
فہرست کارنامۂ حیات ایوارڈ (مجموعی خدمات)
برائے سال 2014ء تا 2017ء (چار سال کے ایوارڈز)
شاعری : حضرت امجد حیدرآبادی ایوارڈ
نمبر شمار | شخصیت | سال |
4 | شاہد عدیلی | 2017 |
3 | محمد اکبر خان اکبر | 2016 |
2 | ڈاکٹر سلیم عابدی | 2015 |
1 | آغا سروش | 2014 |
شاعری : سعید شہیدی ایوارڈ
نمبر شمار | شخصیت | سال |
4 | انجم شافعی | 2017 |
3 | ڈاکٹر نادر المسدوسی | 2016 |
2 | جگ جیون لعل آستھانہ سحر | 2015 |
1 | تاج مضطر | 2014 |
نثر : آغا حیدر حسن ایوارڈ
نمبر شمار | شخصیت | سال |
4 | ڈاکٹر م۔ ق۔ سلیم | 2017 |
3 | انیس قیوم فیاض | 2016 |
2 | محمد انیس فاروقی | 2015 |
1 | نسیمہ تراب الحسن | 2014 |
تحقیق و تنقید : ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ
نمبر شمار | شخصیت | سال |
4 | ڈاکٹر ممتاز مہدی | 2017 |
3 | میر محبوب حسین | 2016 |
2 | ڈاکٹر محمد ناظم علی | 2015 |
1 | میر تراب علی یداللہی | 2014 |
تعلیم و تدریس : پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ
نمبر شمار | شخصیت | سال |
4 | ڈاکٹر جاوید کمال | 2017 |
3 | ڈاکٹر عسکری صفدر | 2016 |
2 | ڈاکٹر سلمان عابد | 2015 |
1 | ڈاکٹر مجید بیدار | 2014 |
صحافت : محبوب حسین جگر ایوارڈ
نمبر شمار | شخصیت | سال |
4 | سید محی الدین | 2017 |
3 | محمد بشیر الدین | 2016 |
2 | سید آصف علی سعادات | 2015 |
1 | ڈاکٹر سید باسط محی الدین | 2014 |
فروغِ اردو : سری نواس لاہوٹی ایوارڈ
نمبر شمار | شخصیت | سال |
4 | میر فاروق علی | 2017 |
3 | محمد عبدالحفیظ اسلامی | 2016 |
2 | فریدہ راج | 2015 |
1 | نانک سنگھ نشتر | 2014 |
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: