کارنامۂ حیات ایوارڈ

ادیبوں، اسکالروں، شاعروں، صحافیوں اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کی خدمات کو خراج پیش کرنے، تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے مختلف زمروں میں سات ایوارڈ دئیے جاتے ہیں جو حسب ذیل ہیں:

1) شاعری : حضرت امجد حیدرآبادی ایوارڈ
2) شاعری : سعید شہیدی ایوارڈ
3) نثر : آغا حیدرحسن ایوارڈ
4) تنقید و تحقیق : ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ
5) تعلیم و تدریس : پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ
6) صحافت : محبوب حسین جگر ایوارڈ
7) فروغ اردو : سری نواس لاہوٹی ایوارڈ

ان ایوارڈز کے لئے شخصیات کے انتخاب کے سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے جو اردو اسکالرس، ادیبوں، شعراء اور فروغ اردو کے سلسلہ میں کام کرنے والے نامور اصحاب پر مشتمل ہوتی ہے۔ مذکورہ کمیٹی متفقہ طور پر ایوارڈز کے لئے شخصیات کا انتخاب کرتی ہے۔ مذکورہ ایوارڈ فی کس پچاس ہزار روپئے (50,000) اور توصیف نامہ پر مشتَمل ہے۔

نوٹ:
کارنامۂ حیات ایوارڈ (مجموعی خدمات) برائے سال 2014ء تا 2017ء (چار سال کے ایوارڈز) ، 11/نومبر/2019 کی تہنیتی تقریب میں پیش کیے گئے۔

فہرست کارنامۂ حیات ایوارڈ (مجموعی خدمات)
برائے سال 2014ء تا 2017ء (چار سال کے ایوارڈز)

شاعری : حضرت امجد حیدرآبادی ایوارڈ
نمبر شمارشخصیتسال
4شاہد عدیلی2017
3محمد اکبر خان اکبر2016
2ڈاکٹر سلیم عابدی2015
1آغا سروش2014
شاعری : سعید شہیدی ایوارڈ
نمبر شمارشخصیتسال
4انجم شافعی2017
3ڈاکٹر نادر المسدوسی2016
2جگ جیون لعل آستھانہ سحر2015
1تاج مضطر2014
نثر : آغا حیدر حسن ایوارڈ
نمبر شمارشخصیتسال
4ڈاکٹر م۔ ق۔ سلیم2017
3انیس قیوم فیاض2016
2محمد انیس فاروقی2015
1نسیمہ تراب الحسن2014
تحقیق و تنقید : ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ
نمبر شمارشخصیتسال
4ڈاکٹر ممتاز مہدی2017
3میر محبوب حسین2016
2ڈاکٹر محمد ناظم علی2015
1میر تراب علی یداللہی2014
تعلیم و تدریس : پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ
نمبر شمارشخصیتسال
4ڈاکٹر جاوید کمال2017
3ڈاکٹر عسکری صفدر2016
2ڈاکٹر سلمان عابد2015
1ڈاکٹر مجید بیدار2014
صحافت : محبوب حسین جگر ایوارڈ
نمبر شمارشخصیتسال
4سید محی الدین2017
3محمد بشیر الدین2016
2سید آصف علی سعادات2015
1ڈاکٹر سید باسط محی الدین2014
فروغِ اردو : سری نواس لاہوٹی ایوارڈ
نمبر شمارشخصیتسال
4میر فاروق علی2017
3محمد عبدالحفیظ اسلامی2016
2فریدہ راج2015
1نانک سنگھ نشتر2014
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: