صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری
مولانا محمد رحیم الدین انصاری صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو 18/مارچ کو ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ واقع شیورام پلی، حیدرآباد، جو کہ ایک عالمی مرکز برائے تحقیق و بین المذاہب تعلقات ہے، کی جانب سے منعقدہ جلسہ تقسیم اسناد میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر آج صدر دفتر تلنگانہ اسیٹ اردو اکیڈیمی میں عہدیداروں اور ارکان عملہ کی جانب سے ڈاکٹر مولانا محمد رحیم الدین انصاری کو تہنیت پیش کی گئی۔ ڈاکٹر محمد غوث، ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے ڈاکٹر ڈاکٹر مولانا محمد رحیم الدین انصاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی شعبہ اسلامی تعلیمات، انسانیت و روحانیت میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ نے یہ اعزاز پیش کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر جناب وی۔ کرشنا سپرنٹنڈنٹ، شیخ اسمعیل، عطا اللہ خاں و دیگر ارکان عملہ حاضر تھے۔ صدر نشین اردو اکیڈیمی نے تمام حاضرین عہدیداروں اور ارکان عملہ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر بشکریہ:
روزنامہ منصف (21/مارچ 2020)