یہ ایک حقیقت ہے کہ اردو کے قلمکار، شاعر، ادیب، محقق و صحافی اپنی معیاری تخلیق و تحقیق کے ذریعے اردو زبان و ادب کی مسلسل اور بےلوث خدمت انجام دیتے ہوئے اس شیریں زبان سے اپنی والہانہ وابستگی کا عملی ثبوت فراہم کر رہے ہیں۔
علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد سے تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی یہ دلی خواہش تھی کہ ریاست تلنگانہ کے ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور قلمکاروں کے مختصر تعارف پر مبنی ایک مسبوط ڈائرکٹری کی اشاعت عمل میں لائی جائے تاکہ اردو داں قارئین ان فنکاروں کے سوانحی حالات سے کسی قدر واقف ہو سکیں۔
یقین ہے کہ عنقریب اشاعت پذیر ہونے والی اس ادبی ڈائری کے مطالعے سے اردو زبان کی ترویج، اشاعت اور فروغ میں ریاست تلنگانہ کے شعرا، ادیب، محققیں، صحافیوں اور قلمکاروں کے حصے کا اندازہ ضرور ہوگا۔
صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی جناب محمد رحیم الدین انصاری نے اپنے صحافتی بیانات میں وضاحت کی ہے کہ اس اردو ڈائرکٹری کی اشاعت کا کام آخری مراحل میں ہے۔ اس تعلق سے اردو اکیڈیمی کی ایک پریس ریلیز یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے:
تلنگانہ اردو اکیڈیمی : ادیبوں شاعروں اور صحافیوں کی ڈائرکٹری
ونیز متذکرہ ڈائرکٹری میں شمولیت کی درخواست کا فارم، اردو اکیڈیمی کی اس ویب سائٹ پر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
تلنگانہ ادیبوں، شاعروں و صحافیوں کی ڈائرکٹری - بائیو ڈاٹا فارم