{اردو اکیڈیمی سے متعلق آڈیو پیغام سننے کے لیے تصویر پر کلک کیجیے}
تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی حکومت تلنگانہ کا ایک خود مختار ادارہ ہے۔
یہ ادارہ آندھرا پردیش سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2001 کے تحت رجسٹرڈ ہے، اس کا رجسٹریشن نمبر 197/2015 ہے۔ اردو اکیڈیمی کی ایک گورننگ باڈی ہوتی ہے، جس کے صدرنشین اور ارکان کو حکومت کی جانب سے نامزد کیا جاتاہے۔ سال 2018میں حکومت نے جناب محمد رحیم الدین انصاری کو صدرنشین اور حکومت تلنگانہ کے افسران بشمول ڈائرکٹر، چارارکان کو نامزد کیا ہے۔
اردو اکیڈیمی کا بنیادی مقصد ریاست میں اردو زبان و ادب کو فروغ دینا، اس کے تحفظ، ترویج اور توسیع کے لئے فضاء کو ہموار کرنا ہے۔ اکیڈیمی کی سرگرمیوں کا دائرہ کار شعراء، ادباء، قلمکاروں، اردو کے کاز کے لئے کام کرنے والے اداروں، تنظیموں، اردو طلبہ، اردو صحافیوں، اردو اخبارات اور اردو خبررساں اداروں تک ہے۔ اردو اکیڈیمی پوری سنجیدگی کے ساتھ علمی و ادبی سرگرمیاں انجام دیتی آ رہی ہے۔ حکومت تلنگانہ اردو اکیڈیمی کو اردو زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لئے، ساتھ ہی شادی خانوں کی تعمیر کے لئے فنڈس جاری کرتی ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی فروغ اردو کے کئی کاموں کو انجام دے رہی ہے۔ جن میں اردو زبان و ادب کی نامور ہستیوں کے نام سے ایوارڈز، بیسٹ اردو ٹیچر و بیسٹ اردواسٹوڈنٹ ایوارڈز، اردو اکیڈیمی کے ترجمان ماہنامہ قومی زبان کی اشاعت، اردو ادیبوں شاعروں و اردو اسکالرس کی کتابوں کی اشاعت کے لئے جزوی مالی اعانت، اردو لائبریریز کی اعانت، اردو اخبارات،رسائل اور جرائد کی مالی اعانت،اردو خبررساں اداروں کی مالی اعانت، اردو قلم کاروں اور صحافیوں کی اعانت، مطبوعہ کتابوں پر انعامات اور دیگر اسکیمات شامل ہیں۔
اردو اکیڈیمی جناب محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اردواکیڈیمی کی نگرانی میں اپنی اسکیمات و پروگرامس کی بڑی خوبی اور پوری شفافیت کے ساتھ عمل آوری کر رہی ہے۔ صدر نشین صاحب خود ایک بہترین اردو داں ہیں، وہ شہر اور اضلاع میں فروغ اردو کے مختلف پروگرامس میں بذاتِ خود شریک ہوتے ہیں اور فلاحی، سماجی و تعلیمی اداروں کی ہمت افزائی کرتے ہیں۔
اردو اکیڈیمی اردو زبان و ادب کو عصر حاضر کے مطابق ڈھالنے، اردو کو سائنس اور سماجی علوم سے مربوط کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ حکومت نے سال 2012 میں اردو اکیڈیمی کو انٹرمیڈیٹ کی نصابی کتابوں کی اشاعت کی ذمہ داری دی ہے۔ اکیڈیمی اس کوشش میں ہے کہ انڈرگرائجویٹ و گرائجویٹ کے سماجی علوم، سائنس و ٹکنالوجی کی نصابی کتابوں کی اشاعت بھی اردو اکیڈیمی کے تحت عمل میں لائی جائے۔سابق میں اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام اردو زبان کے تحفظ، فروغ،ترقی و ترویج کے ضمن میں سال 2008-09 میں ای۔ٹی وی اردو کے اشتراک سے ”آؤ اردو سیکھیں“ پروگرام چلایا گیا تھا، اس پروگرام 54 ممالک میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ اس پروگرام کو پھر سے جاری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں اردو زبان و ادب کی ترقی میں مزید پیش رفت کے لئے نئی اسکیمات جاری کروانے کی راہیں تلاش کی جارہی ہیں۔
نمبر شمار | سال | اسم گرامی |
---|---|---|
12 | 2018 | جناب محمد رحیم الدین انصاری |
11 | 2006 | جناب محمد رحیم الدین انصاری |
10 | 2003 | جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی |
9 | 1998 | جناب سید شاہ نورالحق قادری |
8 | 1995 | جناب انصر بیگ |
7 | 1992 | جناب سید رحمت علی |
6 | 1990 | جناب جلیل پاشاہ |
5 | 1985 | جناب ڈاکٹر شیخ دادے صاحب |
4 | 1984 | جناب مرزا وحید احمد بیگ |
3 | 1982 | جناب حافظ ابو یوسف |
2 | 1979 | جناب ایم باگا ریڈی |
1 | 1976 | جناب آصف پاشاہ |
نمبر شمار | سال | اسم گرامی |
---|---|---|
33 | 2022 | جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس |
32 | 2020 | ڈاکٹر محمد غوث |
31 | 2019 | جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس |
30 | 2019 | جناب بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس |
29 | 2019 | جناب محمد وحید الدین آئی ایف ایس |
28 | 2012 | پروفیسر ایس اے شکور |
27 | 2011 | جناب محمد رضی الدین شاکر |
26 | 2011 | جناب فہیم صابری |
25 | 2009 | جناب فائق احمد |
24 | 2007 | جناب محبوب خان |
23 | 2006 | جناب فائق احمد |
22 | 2005 | جناب شجاعت علی |
21 | 2003 | جناب محمد صدیق |
20 | 2002 | جناب ایم اے نعیم |
19 | 2001 | جناب محمد صدیق |
18 | 2000 | جناب ایم اے منان |
17 | 1999 | جناب ایم اے نعیم |
16 | 1996 | جناب مسعود بن سالم |
15 | 1996 | جناب عبدالکریم |
14 | 1994 | جناب اعجاز قریشی |
13 | 1994 | جناب غوث محی الدین |
12 | 1994 | جناب شیخ مظفر الدین |
11 | 1993 | جناب اقبال مظفر احمد |
10 | 1991 | جناب محمد مسعود بن سالم |
9 | 1991 | جناب ایم اے رشید |
8 | 1990 | جناب ایم اے منان |
7 | 1989 | جناب جی منوہر راؤ |
6 | 1989 | جناب ایم اے رشید ارشد |
5 | 1988 | جناب اختر حسن |
4 | 1988 | جناب جلیل امرت |
3 | 1985 | جناب خلیل الرحمن |
2 | 1979 | جناب چندر سریواستو |
1 | 1975 | جناب بھارت چند کھنہ |