اردو مسکن

{اردو مسکن سے متعلق آڈیو پیغام سننے کے لیے تصویر پر کلک کیجیے}

اردو مسکن (اصل نام "اردو بھَون" یا اردو گھر کم شادی خانہ)، موتی گلی، خلوت، حیدرآباد میں قائم ہے۔
یہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی، محکمہ اقلیتی بہبود، حکومتِ تلنگانہ کا اثاثہ ہے جس کا افتتاح 3/مارچ 2014 بروز پیر عزت مآب وزیر برائے اقلیتی بہبود، حکومت آندھرا پردیش جناب احمد اللہ، حیدرآباد کے رکن پارلیمان اور صدر مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں اور دانشوروں کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔ اردو مسکن کے بنیادی اغراض و مقاصد میں اردو زبان و تہذیب کے تحفظ و فروغ کے ساتھ تعلیمی، مذہبی، سماجی، سیاسی اور ثقافتی تقاریب کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
اردو مسکن کی وسیع عمارت میں تمام سہولیات سے آراستہ سنٹرل لائبریری و ریسرچ سنٹر، تقریباً 400 نشستوں پر مشتمل 'سالار ملت میموریل آڈیٹوریم' اور نچلی منزل میں 100 نشستوں پر مشتمل ایرکنڈیشنڈ 'خواجہ شوق ہال' قائم ہے۔
اردو مسکن میں سب سے پہلا پروگرام 'سالار ملت میموریل آڈیٹوریم' میں 5/اپریل 2014 کو دعوتِ اہل سنت و جماعت کی جانب سے منعقد شدہ ایک مذہبی پروگرام تھا۔ اور 'خواجہ شوق میٹنگ ہال' میں پہلا پروگرام 3/مئی 2014 بروز ہفتہ کو کنفڈریشن آف ولینٹری اسوسی ایشن (کووا) کی طرف سے منعقد شدہ ایک تعلیمی پروگرام تھا۔
فروری 2020ء کے اختتام تک 1069 پروگرام اردو مسکن کے آڈیٹوریم اور ہال میں منعقد ہو چکے ہیں۔ درج ذیل جدول میں منعقد شدہ پروگراموں کی تفصیل ملاحظہ کی جا سکتی ہے:

اردو مسکن میں منعقد شدہ تقاریب کے اعداد و شمار
نمبر شمارسالسالار ملت آڈیٹوریمخواجہ شوق ہالجملہ
12014293463
2201560168228
3201651112163
4201757120177
5201868114182
6201986110196
7Present 2020362460
مجموعی تقاریب1069
اردو مسکن کے آڈیٹوریم / ہال سے استفادہ کی تفصیلات

نوٹ:
  • کرایہ میں بجلی کے اخراجات، ائر کنڈیشن اخراجات (برائے اے-سی ہال)، پبلک ایڈریس اور ساؤنڈ سسٹم ونیز پارکنگ کے اخراجات شامل ہیں۔
  • کسی بھی نقصان کی عدم موجودگی میں ہی سیکورٹی ڈپازٹ رقم قابل واپسی ہوگی۔
  • کرایہ کی رقم ڈائرکٹر/سکریٹری اردو اکیڈیمی حیدرآباد کے نام، کسی بھی قومی بنک کے بنکرز چیک یا ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے قابل قبول ہوگی۔
آڈیٹوریم / ہالکرایہ (روپے)متعینہ وقت (1)متعینہ وقت (2)متعینہ وقت (3)نشستوں کی تعدادسیکوریٹی ڈپازٹ (روپے)
سالار ملت میموریل آڈیٹوریم700010 بجے صبح تا 2 بجے دوپہر2 بجے دوپہر تا 6 بجے شام6 بجے شام تا 10 بجے رات4005000
خواجہ شوق میٹنگ ہال (اے-سی)250010 بجے صبح تا 2 بجے دوپہر2 بجے دوپہر تا 6 بجے شام6 بجے شام تا 10 بجے رات1001000
خواجہ شوق میٹنگ ہال (بغیر اے-سی)120010 بجے صبح تا 2 بجے دوپہر2 بجے دوپہر تا 6 بجے شام6 بجے شام تا 10 بجے رات1001000
اردو مسکن پتہ
Urdu Maskan - Telangana State Urdu Academy,
Salar-E-Millat Memorial Auditorium / Khaja Shouq Meeting Hall,
Opp: Chowmohalla Palace, Beside Momin Shah Masjid,
Motigalli, Khilwath Road, Hyderabad.
کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے رابطہ فرمائیں:
محمد معین الدین خاں ، انچارج اردو مسکن
+91-96180-94171