تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی اردو زبان و ادب کے فروغ، ترقی و ترویج کی مختلف اسکیمات کی عمل آوری کرتی ہے۔ ان اسکیمات میں جہاں ماہنامہ "قومی زبان" کی اشاعت شامل ہے وہیں اہم موضوعات پر مبنی کتب ونیز نایاب قدیم اور قلمی کتابوں کی اشاعت کو بھی اپنا مقصد اور ذمہ داری متصور کرتی ہے۔ تاکہ نئی نسل اپنے قومی ورثے سے آگاہ ہو، تحقیق کے نئے موضوعات سامنے آئیں اور ان کتب کی اشاعت کے توسط سے ادبی، ثقافتی و تاریخی موضوعات پر تحقیق کرنے والے مصنفین کو مطلوبہ مواد کی بآسانی دستیابی کی سہولت فراہم ہو سکے۔
اردو مخطوطات/مسودات کی اشاعت کے لیے فراہم کی جانے والی امداد کی تفصیل:
نمبر شمار | سائز | صفحات | امداد (روپے) |
---|---|---|---|
1 | کراؤن سائز 1/16 | 112-تا-192 | 15,000 |
2 | کراؤن سائز 1/16 | زائد از 193 | 18,000 |
3 | ڈیمی سائز 1/8 | 96-تا-175 | 15,000 |
4 | ڈیمی سائز 1/8 | زائد از 176 | 18,000 |
گذشتہ چار برسوں کے دوران مخطوطات/مسودات کی اشاعت کے لیے فراہم کردہ امداد کی تفصیل درج ذیل ہے:
نمبر شمار | سال | کتب کی تعداد | امداد (روپے) |
---|---|---|---|
1 | 2014-15 | 199 | 25,05,000 |
2 | 2015-16 | 197 | 24,54,000 |
3 | 2016-17 | 187 | 23,76,000 |
4 | 2017-18 | 160 | 23,37,000 |
ذیل میں اردو اکیڈیمی کے ناشرانہ اہتمام کے ساتھ شائع ہوئیں کتب کی فہرست پیش کی گئی ہے۔
نمبر شمار | عنوان کتاب | مصنف/مرتب | قیمت (ہندوستانی کرنسی) | تفصیلات |
---|---|---|---|---|
1 | مرقع چغتائی (دیوان غالب) | عبدالرحمن چغتائی | 1500 | - |
2 | فرہنگ اصطلاحات | سید مشتاق حسین | 750 | - |
3 | اردو شہ پارے | پروفیسر محی الدین قادری زور | 300 | تفصیل دیکھیے |
4 | مضامین ڈاکٹر زور (جلد اول) | سید رفیع الدین قادری | 400 | تفصیل دیکھیے |
5 | مضامین ڈاکٹر زور (جلد دوم) | سید رفیع الدین قادری | 250 | - |
6 | دیوان تخیل قادر | جلال عارف | 300 | - |
7 | تعلیم ایک تحریک ایک چیلنج | محمد اسحاق | 200 | تفصیل دیکھیے |
8 | اردو کی کہانی اردو کی زبانی | پروفیسر محسن عثمانی ندوی | 20 | - |
9 | اردو کا تحفظ اور ہماری ذمہ داریاں | پروفیسر محسن عثمانی ندوی | 100 | - |
10 | تقدیر امم کا رازداں مولانا ابوالکلام آزاد | پروفیسر محسن عثمانی ندوی | 200 | تفصیل دیکھیے |
11 | نذرِ شاد | پروفیسر حبیب ضیاء / ڈاکٹر نارائن راج | 225 | - |
12 | گلدستۂ شاد | پروفیسر حبیب ضیاء / ڈاکٹر نارائن راج | 200 | - |
13 | غزلیاتِ شاد | پروفیسر سلیمان اطہر جاوید / ڈاکٹر نارائن راج | 300 | تفصیل دیکھیے |
14 | سرور | رحمٰن جامی | 250 | - |
15 | مرقعِ حیدرآباد | علامہ اعجاز فرخ | 1000 | تفصیل دیکھیے |