مجتبیٰ حسین کے نام معنون قومی زبان کے تازہ شمارے کی رسم اجرا

تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی جانب سے ممتاز مزاح نگارجناب مجتبیٰ حسین مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکیڈیمی نے اپنے ترجمان قومی زبان کے ماہ اگست و ستمبر کے مشترکہ شمارے کو اُن کے نام معنون کیا ہے۔
اس خصوصی شمارے کی رسم اجراء بتاریخ 26/اگسٹ 2020 ء بوقت دوپہر 2:00 بجے بمقام صدر دفتر اردو اکیڈیمی، چوتھی منزل، حج ہاؤز، نامپلی، حیدرآباد پر بدست ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی عمل میں آئی۔

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: