ویب سائٹ پالیسی

تعارف:
یہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی آفشیل ویب سائٹ ہے جو عوام کو جانکاری فراہم کرنے کے لیے تخلیق کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعہ یہ کوشش کی گئی ہے کہ مصدقہ، مربوط، وسیع اور درست اطلاع دی جائے۔ اس ویب سائٹ پر جو کچھ متن پیش کیا گیا ہے وہ اکیڈیمی کے مختلف شعبہ جات کی اجتماعی غور و فکر کا نتیجہ ہے۔ اردو اکیڈیمی کی کوشش ہے کہ اس ویب سائٹ کی افادیت میں لگاتار اضافہ کیا جائے اور اس کے متن، ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی سطح پر مسلسل تنوع پیدا کیا جائے۔

ہائپرلنک پالیسی:
اس ویب سائٹ کے مختلف مقامات پر آپ کو دوسری ویب سائٹس ، پورٹلس لنک (لنک، ربط، تعلق ، کنکشن) ملیں گے یہ ربط یا لنک آپ کی آسانی کے لیے دئیے گئے ہیں۔
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی دوسری ویب سائٹس پر موجود متن اور ان کی معتبریت کے لیے ذمہ دار نہیں ہے اور نہ ہی ان پر موجود خیالات کی حمایت کرتی ہے۔ ان لنکس کی موجودگی یا ان کا اندراج کے معنی یہ نہیں لیے جانا چاہیے کہ اُن کی حمایت بھی کی جاتی ہے۔ اکیڈیمی اس بات کی ضمانت یا توثیق نہیں دیتی ہے کہ یہ لنک ہمہ وقت کام کریں گے، علاوہ ازیں ان متعلقہ صفحات کو دستیاب کرانے میں اکیڈیمی کا کوئی عمل دخل بھی نہیں ہے۔ اکیڈیمی کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ قاری یا ناظر اس ویب سائٹ پر موجود اطلاع یا معلومات کو سوشل میڈیا پر شراکت کرے۔ البتہ اکیڈیمی اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ کوئی بھی فرد اس ویب سائٹ کے صفحات کو فریم کرکے اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر اپ لوڈ کرے۔

کاپی رائٹ پالیسی:
اس پورٹل پر دسیتاب مواد کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے حوالے سے کہیں بھی شائع کیا جا سکتا ہے۔ لیکن مواد کو صحیح طریقے سے پیش کیا جانا چاہیے۔ اور اس کو تحقیری انداز یا غلط پس منظر میں استعمال نہ کیا جائے۔ یہ بھی واضح رہے کہ مواد کو دوبارہ سے پیش کرنے کی اس اجازت کا تعلق کسی ایسے مواد سے نہیں ہوگا جو کسی تیسرے فریق کے حقوق کی امانت ہے۔ ایسے مواد کو شائع کرنے کی منظوری متعلقہ شعبہ یا کاپی رائٹ حق دار سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

پرائیویسی پالیسی:
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی بذات خود قاری یا ناظر سے اس کی مخصوص نجی اطلاع مثلاً نام ، فون نمبر، ای-میل پتہ وغیرہ، جس سے صارف کی انفرادی شناخت ظاہر ہو سکے، حاصل نہیں کرتی ہے۔
اگر اکیڈیمی صارفین/ناظرین سے نجی جانکاری کے لیے درخواست کرتی ہے تو انہیں اس مخصوص مقصد کی جانکاری فراہم کی جائے گی کہ کس لیے معلومات حاصل کیے جا رہے ہیں؟ اور اس کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ صارف کی نجی اطلاع کو محفوظ رکھا جا سکے۔
واضح رہے کہ اکیڈیمی اپنی ویب سائٹ پر انفرادی شناخت والی کسی جانکاری کو نہ کسی سے ساجھا کرتی ہے، نہ ہی اس کو فروخت کرتی ہے اور نہ کسی تیسرے فریق (پبلک / پرائیویٹ) کو فراہم کرتی ہے۔
ویب سائٹ صارف سے متعلق چند مخصوص اطلاعات مثلاً انٹرنیٹ پروٹوکول، (IP) پتہ، ڈومین کا نام، براؤزر ٹائپ، آپریٹنگ سسٹم، تاریخ، وقت اور جن صفحات تک رسائی حاصل کی گئی، اکیڈیمی کے پاس جمع ہوتی ہیں لیکن ان معلومات سے اکیڈیمی صرف اسی وقت استفادہ کرے گی جب ویب سائٹ کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش کا علم ہو۔

شرائط و ضوابط:
اس ویب سائٹ کی ڈیزائن اور ڈیولوپمنٹ آؤٹ سورس ادارہ کی جانب سے ہے اور یہی ادارہ اس ویب سائٹ کے ڈومین اور ہوسٹنگ کا ذمہ دار ہے۔ البتہ ویب سائٹ کا مکمل متن یا مواد تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی طرف سے فراہم کردہ ہے۔
ہرچند کہ اس بات کی پوری کوشش کی گئی ہے کہ اس ویب سائٹ کا مواد صحیح اور تازہ ہو، لیکن اس کو قانونی مقصد کے لیے تعبیر یا استعمال نہ کیا جائے۔ کسی بھی قسم کے شک و شبہ کی حالت میں صارف/ناظر/قاری کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ تصدیق ، جانچ کے لیے براہ راست تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے مرکزی دفتر سے رجوع ہوں۔ مشکوک معلومات کی بنا پر صارف کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری اردو اکیڈیمی نہیں لے گی۔
یہ شرائط اور حالات ہندوستانی قوانین کے مطابق نافذ ہوں گے۔ ان شرائط و ضوابط و حالات کے تحت پیدا ہونے والے مسائل کی چارہ جوئی ہندوستانی عدلیہ کے ماتحت ہوگی۔
کسی بھی تیسرے فریق کی ویب سائٹ جس پر موجود متن خواہ کسی شکل میں ہو، تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی اس کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔