مرقع حیدرآباد
اپنی مخصوص طرز نگارش اور اسلوب کے لیے منفرد، ممتاز مصنف علامہ اعجاز فرخ نے "مرقع حیدرآباد" کے نام سے لکھی گئی اس کتاب میں حیدرآباد کی تہذیبی تاریخ کو موضوع بناتے ہوئے قلی قطب شاہ کی ابتدا سے لے کر پانچویں نظام نواب میر محبوب علی خان کے دور تک کا احاطہ کیا ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں دکن کی رنگا رنگ تہذیب کے مختلف اجزا یعنی یہاں کی تقاریب، شادی بیاہ ، عید تہوار، مروت وضع داری، مہمان نوازی ، لباس ، زیور اور پکوان کی تاریخ کو سمویا ہے۔
کتاب کی تفصیل
عنوان | تفصیل |
---|---|
نام کتاب | مرقع حیدرآباد |
نام مصنف | علامہ اعجاز فرخ |
مرتب / مرتبین | - |
صفحات | 224 |
موضوع | نثری ادب، تاریخ تہذیب و ثقافتِ دکن |
ایڈیشن | اول |
مطبع یا ناشر | تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی |
مقام اشاعت | حیدرآباد |
سن اشاعت | 2017 |
ISBN | - |
قیمت (ہندوستانی کرنسی) | 1000 |
مزید وضاحت | اس ایڈیشن کے جملہ تصرفات تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی تحویل میں ہیں۔ اس کتاب میں حیدرآباد کے نامور مورخ اور صاحب طرز نثر نگار علامہ اعجاز فرخ کے تحریر کردہ تقریباً تین درجن بیش قیمت مضامین حیدرآباد کی تاریخ، تہذیب و ثقافت پر شامل ہیں۔ |
تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو لائک/فالو/شئر کیجیے: